این اے 249 میں دوبارہ گنتی مکمل، عبدالقادر 15ہزار656ووٹ لے کر کامیاب

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

این اے 249 میں دوبارہ گنتی مکمل، عبدالقادر 15ہزار656ووٹ لے کر کامیاب
این اے 249 میں دوبارہ گنتی مکمل، عبدالقادر 15ہزار656ووٹ لے کر کامیاب

کراچی: این اے 249 کے ضمنی انتخاب میں دوبارہ گنتی مکمل ، الیکشن کمیشن آف پاکستان کے مطابق پیپلزپارٹی کے عبدالقادر خان مندوخیل 15 ہزار 656 ووٹ لے کر کامیاب قرار پائے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق ضمنی انتخاب میں پیپلزپارٹی کے این اے 249 کے امیدوار 683 ووٹ کی برتری سے کامیاب ہوئے جبکہ دوبارہ گنتی میں ان کے ووٹوں کی تعداد بڑھ 909 ہو گئی ہے۔

الیکشن کمیشن (ای سی پی) کا کہنا ہے کہ کراچی میں قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 249 کے ضمنی انتخاب کے ووٹوں کی دوبارہ گنتی میں اب تک 250 پولنگ اسٹیشن کی گنتی مکمل کرلی گئی ہے۔

ای سی پی کا کہنا ہے کہ دوبارہ گنتی میں پاکستان مسلم لیگ (ن) کے مفتاح اسماعیل کے 675 ووٹ مسترد قرار دیے گئے ہیں، جبکہ اس نشست پر کامیابی حاصل کرنے والے پاکستان پیپلز پارٹی کے امیدوار قادر مندوخیل کے 443 ووٹ مسترد ہوئے ہیں۔

دوبارہ گنتی میں پاک سرزمین پارٹی (پی ایس پی) کے امیدوار مصطفیٰ کمال کے 496 ووٹ مسترد قرار دیے گئے ہیں، جبکہ متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) پاکستان کے حافظ مرسلین کے 497 ووٹ مسترد کیے گئے ہیں۔

الیکشن کمیشن کے مطابق پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے امجد آفریدی کے 156 ووٹ مسترد ہوئے ہیں۔

خیال رہے کہ حلقے میں این اے 249 کے ضمنی انتخاب کے دوران 276 پولنگ اسٹیشنز بنائے گئے تھے۔ ووٹوں کی دوبارہ گنتی میں اب بھی 26 مزید پولنگ اسٹیشنز کے ووٹوں کی گنتی کا عمل باقی ہے۔

یہ بھی پڑھیں : ایف آئی اے نے 12 لیگی رہنماؤں کے خلاف مقدمے کی درخواست دے دی

Related Posts