کراچی میں ساڑھے تین ہزار پلاٹوں کا ریکارڈ نہ ملا، مالکان اصل کاغذات کیساتھ طلب

مقبول خبریں

کالمز

"Conspiracies of the Elites Exposed!"
سرمایہ داروں کی خوشحالی، عوام کی غربت، پاکستان کی معیشت کا کھلا تضاد
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
پرتگال اور پاکستان کے درمیان 75 سالہ خوشگوار سفارتی تعلقات
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
دھوکا دہی کے بدلے امن انعام؟

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

کراچی میں ساڑھے تین ہزار پلاٹوں کا ریکارڈ نہ ملا، مالکان اصل کاغذات کیساتھ طلب
کراچی میں ساڑھے تین ہزار پلاٹوں کا ریکارڈ نہ ملا، مالکان اصل کاغذات کیساتھ طلب

کراچی ڈیولپمنٹ اتھارٹی (کے ڈی اے) نے ساڑھے تین ہزار پلاٹوں کا ریکارڈ نہ ملنے پر مالکان کو اصل کاغذات کے ساتھ طلب کر لیا۔

کے ڈی اے کے مطابق آئندہ تین چار روز میں ایسے پلاٹوں کے نمبر اخبارات کے ذریعے مشتہر کیے جائیں گے جبکہ الاٹیز کو اسکروٹنی کمیٹی کے سامنے فائلوں کے ساتھ پیش ہونے کے لئے کہا جائے گا۔

سیکرٹری کے ڈی اے شمس الحق صدیقی نےبتایا کہ 100 کمرشل پلاٹوں کی جعلی فائلیں بنا کر انہیں نیلام کر دیا گیا ان کے جعلی چالان جاری کئے گئے جبکہ ہمارے پاس ان کا ریکارڈ نہیں ہے جس کے باعث ہم انہیں نیلام کرنے سے قاصر ہیں۔

انہوں نے کہا کہ 2000 کے بعد جتنے کمرشل اور رہائشی یا دیگر کیٹیگری کے پلاٹ الاٹ کئے گئے ان میں زیادہ تر قبضے کے ہیں جبکہ ان میں 8 پلاٹ صرف کلفٹن کے ہیں۔

کے ڈی اے نے فیصلہ کیا ہے کہ پورے شہر میں تمام اسکیموں میں موجود ایسے پلاٹ جن کا ادارے کے پاس کوئی ریکارڈ موجود نہ ہو یا ان پر قبضہ کرلیا گیا ہو، ایسے مالکان کو ایک موقع دیا جائے کہ وہ ان پلاٹس پر اپنی ملکیت ثابت کر سکیں۔

Related Posts