اپوزیشن کا مینار پاکستان کا جلسہ ان کے تابوت میں آخری کیل ثابت ہوگا،فردوس عاشق

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

فردوس عاشق اعوان
ڈسکہ الیکشن، تحریکِ انصاف پہلے سے زیادہ ووٹ حاصل کرے گی۔فردوس عاشق اعوان

سیالکوٹ: وزیراعلیٰ پنجاب کی معاون خصوصی فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ عوام پی ڈی ایم جیسی جماعتوں کے ہاتھوں ایک بار پھر بیوقوف نہیں بنیں گے، پی ڈی ایم کا کاؤنٹ ڈاؤن شروع ہو چکا، ان کی اصل منزل جیل ہے، انہوں نے کہا کہ 13دسمبر کا شو فلاپ ہوگا۔

ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ سیاسی انتشار پھیلانے والے پاکستان کو عدم استحکام سے دوچار کرنا چاہتے ہیں۔ جلسوں سے عوام کی زندگیاں داؤ پر لگائی جا رہی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان نے معاشی محاذ پر کامیابیاں شروع کی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ حکومت کی شفاف اور منظم معاشی پالیسیوں کا ثمرآنے لگا ہے، اپوزیشن ہو یا پی ڈی ایم معاشی محاذ پر مقابلہ کریں گے۔ اپوزیشن کوچت کرنے کے لیے معاشی محاذ کے انڈی کیٹرز خود بولیں گے۔

فردوس عاشق اعوان کا کہنا تھا کہ پاکستان کے عوام دوبارہ پی ڈی ایم جیسی جماعتوں کے ہاتھوں بیوقوف نہیں بنیں گے، ان کی اصل منزل جیل ہے۔ اپوزیشن معیشت کو ڈی ریل کرنے کی سازشوں کا حصہ نہ بنے۔ اپوزیشن کا مینار پاکستان کا جلسہ ان کے تابوت میں آخری کیل ہوگا۔

ان کا کہنا تھا کہ ملکی معیشت پٹڑی پر رواں دواں ہوچکی ہے، اپوزیشن اس کو نہ اکھاڑے اور ہوش کے ناخن لے۔ ہم نے اپوزیشن کو چاروں شانے چت کرنا ہے۔ معاشی استحکام کا سلسلہ جاری رہے گا۔

معاون خصوصی کا کہنا تھا کہ اب معاشی محاذ پر دنیا پاکستان کی پالیسیوں کو سراہتی ہے۔ معاشی پالیسیوں کا اب ثمر آنا شروع ہو گیا ہے لیکن کچھ لوگ انتشار پھیلا کر پاکستان کو عدم استحکام سے دوچار کرنا چاہتے ہیں۔مگر ہم ان کی تمام سازشوں کو بے نقاب کرتے رہیں گے۔

مزید پڑھیں: منتخب نمائندے کسی کے دباؤ میں نہ آئیں، مریم نواز نے استعفوں کا عندیہ دیدیا

Related Posts