تصویری تجزیہ، سندھ کا ثقافتی دن جوش و جذبے کے ساتھ منایا گیا

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

تصویری تجزیہ، سندھ کا ثقافتی دن جوش و جذبے کے ساتھ منایا گیا
تصویری تجزیہ، سندھ کا ثقافتی دن جوش و جذبے کے ساتھ منایا گیا

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

صوبہ سندھ کی قدیم تہذیب اور ثقافت کو اجاگر کرنے کے لئے سندھ کلچر ڈے (ثقافتی دن) سندھ کے ساتھ پورے ملک میں روایتی جوش و جذبے کے ساتھ منایا گیا۔

اس دن کو 2009 کے بعد سے ہر سال دسمبر کے پہلے اتوار کو منایا جاتا ہے۔ یہ دن پورے سندھ کے ساتھ پاکستان کے دیگر حصوں میں بھی منایا جاتا ہے، ثقافتی دن پوری دنیا میں رہنے والی سندھی برادری کی روایتی مہمان نوازی، روایت اور ورثے کو ظاہر کرتا ہے۔

اس دن کی خصوصیت یہ ہے کہ سندھی مرد حضرات روایتی سندھی ٹوپی، پگڑی اور اجرک پہنتے ہیں جبکہ خواتین سندھی کڑھائی کے ساتھ شال اور کپڑے پہنتی ہیں۔ ہزاروں افراد اجرک اور سندھی ٹوپیاں پہن کرسڑکوں پر نکلتے ہیں، اس سلسلے میں آج شہر قائد کے مختلف علاقوں سے بڑی ریلیاں بھی نکالی گئیں، جس میں نوجوان خوشی سے نہال نظر آئے۔

تمام بچے اجرک اور ٹوپی کے روایتی لباس میں ملبوس ہیں۔

کراچی پریس کلب کے قریب ثقافتی دن کی مناسبت سے شہری خوشیاں منانے میں مصروف ہیں۔

لوگ ثقافتی دن کو روایتی انداز میں منا رہے ہیں۔

ریلی میں خواتین کی ایک بڑی تعداد بھی موجود ہے۔

دادو میں ثقافتی دن کے موقع پر مقامی رہائشیوں کی جانب سے ریلی نکالی جارہی ہے۔

Related Posts