اپوزیشن کی تحریک میں حکومت کیلئے اصل چیلنج مذہب کارڈ کا استعمال ہے۔فواد چوہدری

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

اپوزیشن کی تحریک میں حکومت کیلئے اصل چیلنج مذہب کارڈ کا استعمال ہے۔فواد چوہدری
اپوزیشن کی تحریک میں حکومت کیلئے اصل چیلنج مذہب کارڈ کا استعمال ہے۔فواد چوہدری

اسلام آباد: وفاقی وزیر برائے سائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے کہا ہے کہ اپوزیشن کی عمران خان کا تختہ اُلٹو تحریک میں وفاقی حکومت کیلئے اصل چیلنج مذہب کارڈ کا استعمال ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں وزیرِ سائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے کہا کہ اپوزیشن تحریک میں ریاست کو درپیش اصل چیلنج مذہب کارڈ کا استعمال اور مدرسے کے بچوں کے ڈنڈا بردار جلوس ہیں۔

پیغام میں وزیرِ سائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے کہا کہ چیلنج یہ بھی ہے کہ اپوزیشن مذہبی جذبات سلگانے کی کوشش کرے گی، اس تحریک سے فرقہ وارانہ کشیدگی میں اضافہ ہوسکتا ہے۔

وفاقی وزیر فواد چوہدری نے کہا کہ اپوزیشن کی حکومت مخالف تحریک کا پر تشدد ہونا خارج از امکان قرار نہیں دیا جاسکتا ، کوئی بھی سنجیدہ تجزیہ نگار اِس تحریک کو انتشار کی مثال ہی سمجھے گا۔ 

یہ بھی پڑھیں:  ٹائیگر فورس کو اشیائے ضروریہ کی قیمتوں پرنظر رکھنے کی ہدایت

Related Posts