آر ڈی اے کے ڈپٹی ڈائریکٹر پلاننگ 3روزہ جسمانی ریمانڈ پر اینٹی کرپشن کے حوالے

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

آر ڈی اے کے ڈپٹی ڈائریکٹر پلاننگ 3روزہ جسمانی ریمانڈ پر اینٹی کرپشن کے حوالے
آر ڈی اے کے ڈپٹی ڈائریکٹر پلاننگ 3روزہ جسمانی ریمانڈ پر اینٹی کرپشن کے حوالے

راولپنڈی:سینئر سول جج راولپنڈی محمد اکرام رانجھا نے غیر قانونی ہاؤسنگ سوسائٹی ”ایئر ویو ہاؤسنگ سوسائٹی“ کے نام پر شہریوں سے کروڑوں روپے ہتھیانے اور قومی خزانے کو بھاری نقصان پہنچانے کے مقدمہ میں گرفتار آر ڈی اے کے ڈپٹی ڈائریکٹر پلاننگ سمیع اللہ خان نیازی کو 3روزہ جسمانی ریمانڈ پر اینٹی کرپشن کی تحویل میں دے دیا۔

تعزیرات پاکستان کی دفعات 420،468،471اوراینٹی کرپشن ایکٹ کی دفعہ 5/2/47کے تحت گزشتہ سال 28دسمبر کومقدمہ نمبر21درج کیا تھا۔ جس میں آر ڈی اے کے ڈپٹی ڈائریکٹر پلاننگ سمیع اللہ خان نیازی،سپرنٹنڈنٹ شفقت محمود،سکیم انسپکٹر شہزاد محمود،ڈائریکٹر پلاننگ اینڈ ٹریفک انجینئرنگ محمد طاہرکو نامزد کیا گیا تھا۔

اس کے علاوہ چیف ایگزیکٹو افسر ضلع کونسل اٹک عمران سندھو، ڈسٹرکٹ افسر پلاننگ محمد شہزاد،ضلع کونسل اٹک کے انسپکٹر زبیر حسین،سوسائٹی (ایوینو1)کے مالک سلیم،سوسائٹی (ایونیو2)کے مالک شہریار خان، ڈائریکٹر لینڈ مارک عثمان لیاقت،چیف ایگزیکٹو افسر ذیشان علی بٹ،منیجنگ ڈائریکٹر نعمان علی بٹ سمیت 12افراد کو ملزم نامزد کیا گیا تھا۔

ملزمان پر الزام ہے کہ ایئر ویو ہاؤسنگ سوسائٹی کے مالکان نے آر ڈی اے افسران کے ساتھ مل کر نہ صرف غیر قانونی ہاؤسنگ سوسائٹی کی تشہیراور پلاٹوں کی فروخت کے نام پر نہ صرف سادہ لوح شہریوں سے کروڑوں روپے ہتھیا لئے بلکہ سوسائٹی کے این او سی اور دیگر سرکاری مدات میں فیسوں کی مد میں قومی خزانے کو بھی بھاری نقصان پہنچایا۔

اسی طرح سرکاری عہدے پر فائز ہونے کے باوجود غیر قانونی سوسائٹی کے مالکان کو خفیہ طریقے سے سہولت فراہم کی اور اور نہ ہی غیر قانونی سوسائٹی کو سربمہر (سیل)کرنے سمیت کسی بھی سطح کی کوئی قانونی کارروائی کی اینٹی کرپشن کے سرکل افسر و اسسٹنٹ ڈائریکٹر زاہد ظہورنے گزشتہ روز سمیع اللہ خان نیازی کو عدالت میں پیش کر کے استدعا کی کہ چونکہ دیگرملزمان کی گرفتاری عمل میں لانی ہے۔

لہٰذا ملزم کا جسمانی ریمانڈ جاری کیا جائے جس پر عدالت نے ملزم کو3روزہ جسمانی ریمانڈ پر اینتی کرپشن کے حوالے کر دیا دریں اثنا ذرائع کے مطابق سمیع اللہ خان نیازی کے خلاف ایئر ایونیو ہاؤسنگ سکیم کے علاوہ صنم گارڈن اور آباد ہاؤسنگ سوسائٹی سمیت 4سوسائٹیوں میں مالی بے ضابطگیوں کے4الگ الگ مقدمات درج ہیں جبکہ فی الوقت ایک مقدمہ میں ملزم کی گرفتاری عمل میں لائی گئی ہے۔

Related Posts