آر ڈی اے نے ترقیاتی منصوبوں کی تکمیل کیلئے حکومت سے 11 ارب روپے مانگ لیے

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

آر ڈی اے نے ترقیاتی منصوبوں کی تکمیل کیلئے حکومت سے 11 ارب روپے مانگ لیے
آر ڈی اے نے ترقیاتی منصوبوں کی تکمیل کیلئے حکومت سے 11 ارب روپے مانگ لیے

راولپنڈی ڈویلپمنٹ اتھارٹی  (آر ڈی اے) نے ترقیاتی منصوبوں کی تکمیل کیلئے حکومت سے 11 ارب روپے مانگ لیے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق آر ڈی اے (راولپنڈی ڈویلپمنٹ اتھارٹی) نے پہلے سے جاری 6 ترقیاتی منصوبوں کو پایۂ تکمیل تک پہنچانے کے لیے صوبائی حکومت سے اگلے مالی سال کے ترقیاتی پروگرام میں سے مجموعی طور پر 10 ارب 99 کروڑ 82 لاکھ 60 ہزار روپے کی ادائیگی کا مطالبہ کیا۔

صوبائی حکومت کو بھجوائی جانے والی سمری کے مطابق آر ڈی اے نے پرانا ائیرپورٹ روڈ پر پیدل چلنے والوں کیلئے 3 اوور ہیڈ پلوں کی تعمیر کیلئے 10 کروڑ 99 لاکھ 34 ہزار روپے مانگے جبکہ اسی سڑک پر موجود عمار چوک کو سگنل فری بنانے کیلئے 80 کروڑ روپے مانگ لیے۔

آر ڈی اے نے رِنگ رود منصوبے کی زمین خریدنے کیلئے 1 ارب روپے کی ادائیگی کا مطالبہ کیا ہے جبکہ اسی منصوبے کے پی سی ٹو کے مکمل ڈیزائن اور فزی بیلٹی کی تیاری کیلئے 8 کروڑ 83 لاکھ 29 ہزار کی رقم طلب کی۔

رحیم آباد سے چکلالہ ریلوے اسٹیشن تک موجود ڈرائی پورٹ روڈ کی توسیع و تزئین کیلئے 44 کروڑ 31 لاکھ 58 ہزار روپے طلب کیے گئے جبکہ اسلام آباد ہائی وے سے مزائل چوک تک قدیر خان روڈ کی توسیع کیلئے 22 کروڑ 36 لاکھ 87 ہزار روپے مانگ لیے۔ 

Related Posts