رزاق داؤد کا ملازمین کو تنخواہ دیئے بغیر نوکریوں سے نکالنے کا فیصلہ

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

gas problem would continue till next year:Razzaq Dawood

اسلام آباد : کورونا کے باعث سیکڑوں  پاکستانی دبئی میں سرمایہ کاروں کی زیادتیوں کا شکار، مشیر تجارت رزاق داؤد نے ملازمین کو تنخواہ دیئے بغیر نوکریوں سے نکالنے کا فیصلہ کرلیا۔

دبئی میں کوروناوائرس وباء کے دوران سیکڑوں پاکستانی سراپا احتجاج ہیں ،ساری دنیا اس وقت اس موذی مرض کے خلاف خلاف جنگ لڑ رہی ہے جبکہ پاکستان کے مشیر تجارت عبدالرزاق داؤد کی دبئی میں واقع ڈسکون کمپنی کے سیکڑوں ملازمین مطالبہ کر رہے ہیں کہ ان کو معاوضہ دیا جائے لیکن مشیر تجارت عبدالرزاق داؤد کسی بھی صورت میں معاوضہ دینے کو تیار نہیں ہیں ۔

ان تمام پاکستانیوں نے اپنے ویڈیو بیان میں کہا ہے کہ میڈیا ہماری آواز پاکستان کے اعلیٰ حکام تک پہنچائے ،ہمیں کسی بھی وقت بغیر تنخواہ دیئے پاکستان بھیج دیا جائے گا ہم یہاں اپنے والدین بیوی بچوں سے دور رزق کمانے آئے ہوئے ہیں ۔

اگر کام کرنے کے باوجود ہمیں پیسے نہ ملے تو یہ ہمارے ساتھ بہت بڑا ظلم ہے جب کہ ہم لوگ ابھی تک صبح سے دھوپ میں بیٹھے ہوئے ہیں لیکن سیٹھ عبدالرزاق بضد ہیں کہ ہم سب لوگوں کو فورا بغیر سیلری دیے پاکستان بھیج دیا جائے۔

مزید پڑھیں:لاک ڈاؤن کی خلاف ورزی، سندھ میں 182 بچے کورونا کا شکار

خدارا ہماری مدد کی جائے اور اس معاملے میں وزیراعظم پاکستان  عمران خان  سے سے ہم اپیل کرتے ہیں کہ ہمیں انصاف دلایا جائے ہم اپنے کام کا معاوضہ مانگ رہے ہیں وہ ہمیں ملنا چاہیے ہمیں وہ معاوضہ دلوایا جائے جو ہمارے ساتھ طے کیا گیا تھا ورنہ ہمارے بچے اور ہم فاقوں سے مر جائیں گے۔

Related Posts