تھانہ آبپارہ کی حدود سے رضا ربانی کے پرسنل سیکرٹری کا بیٹا اغواء، پولیس نے تفتیش شروع کردی

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

تھانہ آبپارہ کی حدود سے رضا ربانی کے پرسنل سیکرٹری کا بیٹا اغواء، پولیس نے تفتیش شروع کردی
تھانہ آبپارہ کی حدود سے رضا ربانی کے پرسنل سیکرٹری کا بیٹا اغواء، پولیس نے تفتیش شروع کردی

اسلام آباد: تھانہ آبپارہ کی حدود سے سینیٹر میاں رضا ربانی کے پرسنل سیکرٹری اور ڈپٹی ڈائریکٹر سینیٹ حافظ محمد ذیشان کے 11 سالہ بیٹے کو اغواء کرلیا گیا۔

تھانہ آبپارہ پولیس نے واقعہ کی تحقیقات شروع کردی ہے۔ مکان نمبر 54B اسٹریٹ نمبر 18 سیکٹر جی سکس ٹو کے رہائشی حافظ محمد ذیشان کا گیارہ سالہ بیٹا محمد عمار جوکہ او پی ایف میں کلاس چھٹی کا طالب علم ہے سوموار کے روز 26 جولائی 2021ء کو حسب معمول گھر کے نزدیک ہی واقع ایڈوانس لرنرز اکیڈمی نزد نیو آبپارہ پڑھنے گیا۔ شام پانچ بج کر پانچ منٹ پر اکیڈمی سے چھٹی کے بعد اسے اغواء کرلیا گیا۔

بچے کے والد حافظ محمد ذیشان نے ایم ایم نیوز کو بتایاکہ ہم روز ہی اسے اکیڈمی سے پک کرتے تھے۔ 26 جولائی کی شام کو اس کا فون آیا کہ اکیڈمی سے چھٹی ہوگئی ہے۔ جس پر میرا بھتیجا طلحہٰ بائیک پر اسے لینے گیا تو وہ وہاں موجود نہ تھا۔ واقعہ کی درخواست تھانہ آبپارہ پولیس کو دیدی گئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں : اینٹی کرپشن کو داؤد یونیورسٹی میں مذید خلاف ضابطہ بھرتیوں کا سراغ مل گیا

Related Posts