راولپنڈی رنگ روڈ اسکینڈل: وزیر اعظم کو ابتدائی تحقیقاتی رپورٹ پیش

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

راولپنڈی رنگ روڈ اسکینڈل: وزیر اعظم کو ابتدائی تحقیقاتی رپورٹ پیش
راولپنڈی رنگ روڈ اسکینڈل: وزیر اعظم کو ابتدائی تحقیقاتی رپورٹ پیش

اسلام آباد: رنگ روڈ اسکینڈل کی ابتدائی تحقیقاتی رپورٹ وزیر اعظم عمران خان کو پیش کردی گئی ہے، جبکہ ابتدائی رپورٹ میں سیاسی شخصیات کو کلیئر کر دیا گیا ہے۔ ابتدائی تحقیقاتی رپورٹ میں کابینہ کے کسی رکن کے ملوث ہونے کا ذکر نہیں ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعظم عمران خان کو راولپنڈی رنگ روڈ سکینڈل کی ابتدائی تحقیقاتی رپورٹ پیش کر دی گئی ہے۔ اینٹی کرپشن اسٹیبلشمنٹ پنجاب نے 21 ہزار صفحات کی چھان بین کی۔

اس رپورٹ میں ایک سو کے قریب افراد کے بیانات ریکارڈ کیے گئے ہیں۔ اس میں رنگ روڈ کی الائنمنٹ تبدیل کرنا اور غیر قانونی ایوارڈ ہونا ثابت ہو گیا ہے۔ذرائع نے بتایا کہ یہ اہم رپورٹ اینٹی کرپشن کے ڈائریکٹر جنرل گوہر نفیس نے وزیراعظم عمران خان کو پیش کی۔

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ رنگ روڈ کی الائنمنٹ تبدیل کرنے کی منظوری صوبائی ڈویلپمنٹ بورڈ سے نہیں لی گئی۔ تاہم اسکینڈل کی ابتدائی رپورٹ میں سیاسی شخصیات کو کلیئر کر دیا گیا ہے۔ ابتدائی تحقیقاتی رپورٹ میں کابینہ کے کسی رکن کے ملوث ہونے کا ذکر نہیں ہے۔

رنگ روڈ منصوبے سے متعلقہ ہاؤسنگ سوسائٹیز کی تحقیقات نیب کرے گا۔ اینٹی کرپشن پنجاب نے پراجیکٹ ڈپٹی پراجیکٹ ڈائریکٹر اور دیگر متعلقہ کیخلاف مقدمہ درج کر لیا ہے۔

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ پراجیکٹ ڈائریکٹر اور ڈپٹی نے ہاؤسنگ سوسائٹیز کو فائدہ پہنچانے کیلئے 5 نئی انٹر چینج تجویز کیں۔ رنگ روڈ منصوبے میں وزیراعظم کی ہدایات کی خلاف ورزی کی گئی۔ منصوبے کی لاگت میں پی سی ون میں تبدیل کرنے سے 10 ارب کا اضافہ ہوا۔

وزیراعظم کو پیش کی گئی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ 6 رکنی جے آئی ٹی نے تحقیقات میں 21 ہزار صفحات کی جانچ پڑتال کی۔ پراجیکٹ ڈائریکٹر کا وزیراعلیٰ پنجاب سے ہدایات لینے کا دعویٰ غلط ثابت ہوا۔

مزید پڑھیں: الیکٹرانک ووٹنگ سے دھاندلی نہیں ہوگی، اپوزیشن نتائج تسلیم کرلے گی، وزیر اعظم

Related Posts