راولپنڈی میں پولیس اور پاکستان تھیلیسیمیا ویلفیئر سوسائٹی کے اشتراک سے پولیس لائنز ہیڈ کوارٹرز میں بلڈ کیمپ منعقد کیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق مذکورہ بلڈ کیمپ میں ڈولفن فورس، ایلیٹ فورس اور ضلعی پولیس کے 38 افسران نے تھیلیسیمیا سے متاثرہ افراد کیلئے خون کے عطیات دئیے جن کا مقصد موذی بیماری سے متاثرہ افراد کے ساتھ اظہارِ یکجہتی ہے۔
پاکستان تھیلیسیمیا ویلفیئر سوسائٹی کی ٹیم نے یادگارِ شہداء پر حاضری دی اور شہداء کے درجات کی بلندی کیلئے دُعا کی۔ ٹیم نے شہداء گیلری کا دورہ کیا اور شہداء سے متعلق تفصیلات میں دلچسپی لیتے ہوئے انہیں خراجِ تحسین پیش کیا۔
یہ بھی پڑھیں: سندھ حکومت کا کراچی میں مائیکرو اسمارٹ لاک ڈاؤن کا فیصلہ