راولپنڈی پولیس نے اسلحہ اسمگل کرنے والے میاں بیوی کو گرفتار کر لیا، مقدمہ درج

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

راولپنڈی پولیس نے اسلحہ اسمگل کرنے والے میاں بیوی کو گرفتار کر لیا، مقدمہ درج
راولپنڈی پولیس نے اسلحہ اسمگل کرنے والے میاں بیوی کو گرفتار کر لیا، مقدمہ درج

راولپنڈی پولیس نے اسلحہ اسمگل کرنے والے میاں بیوی کو حراست میں لے لیا ہے جن کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا۔ 

تھانہ ریس کورس کی حدود میں راولپنڈی پولیس نے اسلحہ اسمگل کرنے والے میاں بیوی کو گرفتار کیا جن کے قبضے سے غیر قانونی اسلحہ، میگزین اور ایمونیشن برآمد کیے گئے۔

پولیس کے مطابق ملزمان کے قبضے سے 9 ایم ایم کے 6 پستول، میگزین اور ایمونیشن برآمد ہوئے، گرفتار ملزمان کے نام فضل مالک اور حیا بتائے گئے ہیں۔ حکام کا کہنا ہے کہ ہم ملزمان کے دیگر سہولت کاروں کو جلد گرفتار کریں گے۔ 

یہ بھی پڑھیں: عدالت نے رحمان بھولا اور زبیر چریا کو سزائے موت سنا دی

Related Posts