پنجاب سے  گندم خیبرپختونخوا اسمگل کرنے کی کوشش ناکام، دو ملزمان گرفتار

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

Man arrested for raping stepdaughters in Islamabad

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

راولپنڈی :پنجاب سے گندم خیبرپختونخوااسمگل کرنے کی کوشش ناکام بنادی گئی، راولپنڈی پولیس کی فوڈ انسپکٹر کے ہمراہ کارروائی، دو ٹرکوں  سے گندم برآمد کرکے دو ملزمان کو گرفتار کرلیا۔

پولیس نے بھاری مقدار میں گندم پنجاب سے خیبرپختونخوا اسمگل کرنے کی کوشش ناکام بنا دی ہے، راولپنڈی کے تھانہ نصیر آباد پولیس نے فوڈ انسپکٹر کے ہمراہ کارروائی کی اور 100کلو والی 1020بوریاں برآمد کرکے قبضہ میں لے لیں، پولیس نے 2افراد کو گرفتار کرلیا ہے۔

تھانہ نصیر آباد کو فوڈ انسپکٹر ظفراقبال نے درخواست جمع کرائی کہ چوکی انٹرچینج پر اپنی ڈیوٹی پر موجود تھا کہ ایک ٹرک جس کا نمبر جے وی5397کو روکا گیا تو اس میں سے 420بوریاں گندم برآمد ہوئی۔

ایک بوری کا وزن 100کلو گرام تھا، ملزم عبدالرزاق یہ گندم بغیر اجازت نامے کے خیبرپختونخوااسمگل کررہا تھا۔

مزید پڑھیں: لئی ایکسپریس وے پر دوبارہ کام شروع کرنے کافیصلہ

اسی طرح ایک اور ٹرک نمبر ٹی ایل جے 365سے بھی 600بوری گندم برآمد کرلی گئی ہے اور ٹرک کے ڈرائیور امتیاز احمد کو غیرقانونی طور پر گندم دوسرے صوبے اسمگل کرنے کے الزام میں گرفتار کرلیاگیاہے۔

Related Posts