والدہ پر تشدد،نافرمان ارسلان کا پولیس حراست میں اپنے فعل پر شرمندگی کا اظہار

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

والدہ پر تشدد،نافرمان ارسلان کا پولیس حراست میں اپنے فعل پر شرمندگی کا اظہار
والدہ پر تشدد،نافرمان ارسلان کا پولیس حراست میں اپنے فعل پر شرمندگی کا اظہار

راولپنڈی:بزرگ والدہ پر تشدد کرنے والا نافرمان بیٹا ارسلان عبوری ضمانت کے بعد شامل تفتیش،ملزم ارسلان نے پولیس حراست میں اپنے ناقابل برداشت فعل پر شرمندگی کا اظہار کیا۔

ملزم کا کہنا تھا کہ میں اپنی والدہ، پورے پاکستان اور پوری دنیا کی ماؤں سے اپنے فعل پر معافی مانگتا ہوں، ملزم ارسلان قریشی اب راولپنڈی پولیس کی حراست میں ہے اور شامل تفتیش ہے۔

واضح رہے کہ ارسلان قریشی نے اپنی بیوی کے بہکاوے میں آکر اپنی ماں کو بہیمانہ تشدد کا نشانہ بنایا تھا اور گندی غلیظ گالیاں بھی دیتا رہا جبکہ بہن ذوبیہ پاس کھڑی اپنے بھائی ارسلان کو روکتی رہی کہ والدہ کو مت مارو جبکہ یہ ظالم بیٹا ماں کو مسلسل مارپیٹ کرتا رہا اسی دوران ذوبیہ جو ارسلان قریشی کی سوتیلی بہن ہے اس نے ماں پر تشدد کرتے ہوئے بھائی کی ویڈیو بنا کر کر سوشل میڈیا پر وائرل کردی۔

ویڈیو وائرل ہونے کے بعدفوری ایکشن لیتے ہوئے پولیس نے ارسلان قریشی کے خلاف مقدمہ درج کرلیا، والدہ نے گزشتہ رات تھانہ صادق آباد میں مقدمہ کے اندراج کے لیے درخواست دی تھی، گل ناز بی بی نے یہ دوسری شادی کی ہوئی ہے جب کہ یہ اولاد پہلے خاوند سے ہے، مقدمہ کے اندراج کے لیے دی گئی درخواست پر پولیس نے ایکشن لیتے ہوئے یے مقدمہ درج کر لیا تھا۔

اسی دوران ارسلان قریشی اور اس کی بیوی بسمہ گھر سے نقدی زیور اور مکان کے کاغذات لے کر فرار ہو گئے تھے،آج مقدمہ میں نامزد ملزم ارسلان قریشی اپنی عبوری ضمانت کراتے ہوئے شامل تفتیش ہو گیا ہے اور اس وقت صادق آباد پولیس اسٹیشن میں پولیس کی حراست میں ہے۔

اپنے ویڈیو میں ملزم کا کہنا ہے کہ یہ سب کچھ غلط فہمی میں ہوا،میری بیوی نے مجھ سے بہت عجیب و غریب باتیں کی جن کو سن کر میں اپنے جذبات پر قابو نہ رکھ سکا اور میں نے اپنی والدہ پر تشدد کیا،جبکہ پولیس کا کہنا ہے کہ مقدمہ کو میرٹ پر تفتیش کرتے ہوئے یکسو کیا جائے گا۔

Related Posts