اسلام آباد : راولپنڈی کے رہائشی ہومیوپیتھی ڈاکٹر محمد خالد نے دعویٰ کیاہے کہ وہ کورونا وائرس کی تشخیص ایک منٹ میں کر لیتے ہیں اور کورونا وائرس کے مریض کا علاج 24گھنٹے میں مکمل علاج کر لیتے ہیں ،ڈاکٹر خالد بٹ کا کہنا ہے کہ آزمائش شرط ہے جبکہ ابھی تک پوری دنیا ابھی تک اس موزی مرض کی ویکسین ایجاد نہیں کر سکی۔
پوری دنیا اس وقت کورونا وائرس کی وبا کا شکار ہے ووہان چائنا سے شروع ہونے والی بیماری نے تمام براعظموں کو اپنی لپیٹ میں لیا ہوا ہے ہر ملک کے ڈاکٹرز اس موذی مرض کے علاج کے لئے ویکسین تیار کرنے میں لگے ہوئے ہیں لیکن ابھی تک اس میں کسی بھی ملک کو کامیابی حاصل نہیں ہوئی ۔
پورے پاکستان کو لاک ڈاؤ ن کردیا گیا ہے اور حفاظتی تدابیر پر عمل کرایا جارہا ہے ،کرنٹائن سینٹر بنائے جارہے ہیں صابن سے ہاتھ دھونے کا کہاجارہاہے ،گلوز پہننے کے علاوہ سینیٹائزر کے استعمال پر زور دیا جارہا ہے تاکہ یہ مرض زیادہ نہ پھیل سکے ،سوشل ڈسٹنس رکھنے کو کہا جا رہا ہے ان حالات میں راولپنڈی سے تعلق رکھنے والے حسان ہومیوپیتھی میڈیکل سینٹر کے مالک ڈاکٹر محمد خالد بٹ نے دعوی کرکے سب لوگوں کو ورطہ حیرت میں ڈال دیا ہے ۔
ڈاکٹر خالد بٹ کا کہنا ہے ہے کہ ہمارے پاس جدید ٹیکنالوجی ریڈیانک کمپیوٹرز ہیں جو امریکہ کے بنے ہوئے ہیں ہم ان سے کورونا وائرس کی تشخیص صرف ایک منٹ میں کر لیتے ہیں اور اگر مریض میں وائرس کی علامات موجود ہوں تو دعویٰ کے ساتھ مریض کا علاج 24گھنٹوں میں کیا جاتا ہے ۔
ڈاکٹر خالد کا کہنا ہے کہ کورونا وائرس کے چھ مریض ہمارے کلینک سے صحتیاب ہو کر جا چکے ہیں ہمیں مریض کے بلڈ سیمپل چاہیے ہوتے ہیں۔
مزید پڑھیں: وفاقی کابینہ نے 1200 ارب کے کورونا وائرس امدادی پیکیج کی منظوری دے دی