راولپنڈی میں بچوں کی لڑائی اور دو گروہوں کے مابین فائرنگ کے 2 الگ الگ واقعات کے نتیجے میں 6بچوں کے باپ سمیت 2 افراد جاں بحق ہوگئے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق راولپنڈی کے علاقے بہار کالونی میں 2 گروہوں کے مابین فائرنگ کا واقعہ پیش آیا۔ فائرنگ کے تبادلے میں ایک شخص جاں بحق ہوا۔ تھانہ دھمیال پولیس نے واقعے کی تفتیش شروع کردی۔
دو کروڑ کے موبائلز،دیگر سامان اسمگل کرنیکی کوشش ناکام
جاں بحق ہونے والے شخص کا نام بختی خان بتایا جاتا ہے جس کی میت ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال منتقل کردی گئی ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ جائے وقوعہ سے فرانزک شواہد حاصل کر لیے گئے ہیں۔
دوسری جانب راولپنڈی کے علاقے قائدِ اعظم کالونی میں بچوں کی لڑائی پر قتل کا افسوسناک واقعہ پیش آیا۔ مخالفین کی 45 منٹ تک مسلسل فائرنگ نے 6 بچوں کے باپ کی جان لے لی۔
ملزمان زخمی ہونے والے مجتبیٰ کو ہسپتال لے جانے سے روکنے کیلئے بھی فائرنگ کرتے رہے جو بر وقت ہسپتال نہ پہنچنے پر جاں بحق ہوگیا۔ اہلِ علاقہ نے پولیس کے خلاف احتجاج کا فیصلہ کر لیا ہے۔
ورثاء کا کہنا ہے کہ جاں بحق ہونے والے شخص مجتبیٰ کا تعلق ہنگو سے تھا۔ راولپنڈی نے فائرنگ کرنے والے ملزمان کے خلاف تاحال کارروائی نہیں کی۔ انہوں نے اعلیٰ حکام سے انصاف کی فراہمی کا مطالبہ بھی کیا۔