راول ڈیم میں گنجائش سے زیادہ پانی جمع ہونے پر اسپل ویز کھول دئیے گئے

مقبول خبریں

کالمز

"Conspiracies of the Elites Exposed!"
پینشن نہیں، پوزیشن؛ سینئر پروفیشنلز کو ورک فورس میں رکھنے کی ضرورت
Role of Jinn and Magic in Israel-Iran War
اسرائیل ایران جنگ میں جنات اور جادو کا کردار
zia
ترکی کا پیمانۂ صبر لبریز، اب کیا ہوگا؟

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

راول ڈیم میں گنجائش سے زیادہ پانی جمع ہونے پر اسپل ویز کھول دئیے گئے
راول ڈیم میں گنجائش سے زیادہ پانی جمع ہونے پر اسپل ویز کھول دئیے گئے

راول  ڈیم کے اسپل ویز کھول کر پانی ڈیم سے باہر نکالنا شروع کردیا گیا ہے۔ گزشتہ دنوں ہونے والی بارش کے سبب  جمع ہونے والا پانی گنجائش سے زیادہ ہونے پر یہ فیصلہ کیا گیا۔

راول ڈیم انتظامیہ کے مطابق گزشتہ روز اسپل ویز پانی کی سطح مقررہ حد سے زیادہ بلند ہونے پر کھول دئیے گئے۔ ڈیم میں پانی کی کل گنجائش 1752 فٹ سے زائد پانی کو ڈیم سے نکال دیا جائے گا جبکہ اسپل ویز پانی کی سطح 1752.20 فٹ ہونے پر کھولے گئے۔

یہ بھی پڑھیں: قائد حزب اختلاف شہباز شریف کا ترک صدر کی طرف سے مسئلۂ کشمیر کی بھرپور حمایت پر اظہارِ تشکر

اسپل ویز کھولنے سے قبل سائرن بجائے گئے تاکہ ڈیم کے اسپل ویز کناروں پر آباد لوگ ہوشیار ہوجائیں اور متبادل جگہوں پر چلے جائیں۔ اسپل ویز چند گھنٹے کھولنے کے بعد 2 فٹ تک پانی کم کرکے دوبارہ بند کر دئیے جائیں گے۔

بارشوں کے دوران فلڈ کنٹرول لیول حاصل کرنے کے لیے اسپل ویز کھولے جانے کے بعد متعلقہ اداروں کی طرف سے راولپنڈی کے نشیبی علاقوں میں رہنے والے شہریوں کو وارننگ بھی جاری کی گئی۔

Image result for Rawal dam

وارننگ کے مطابق شہریوں کو ایک گھنٹے کے اندر محفوظ مقامات پر منتقل ہونے کی ہدایت کی گئی ہے جبکہ بارشوں کے باعث راولپنڈی شہر کو پینے کا پانی سپلائی کرنے والے راول ڈیم میں پانی مسلسل جمع ہو رہا ہے۔ 

یاد رہے کہ اس سے قبل نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (این ڈی ایم اے) کے چیئرمین لیفٹیننٹ جنرل محمد افضل نے کہا کہ آزاد کشمیر میں حالیہ زلزلے کے باعث کل 450 گھر متاثر ہوئے، میرپور میں 24 جبکہ جہلم میں ایک شخص جاں بحق ہوا ہے۔

چیئرمین این ڈی ایم اے نے کہا کہ پاک آرمی کی 20 مشینیں سڑک کی بحالی کے کام میں مصروف ہیں جبکہ آزاد کشمیر میں واقع جاتلاں کا علاقہ گزشتہ روز کے زلزلے میں سب سے زیادہ متاثر ہوا۔

مزید پڑھیں: آزاد کشمیر میں زلزلے کے باعث کل 450 گھر متاثر ہوئے۔چیئرمین این ڈی ایم اے

Related Posts