اسلام آباد: پاکستان مسلم لیگ (ن) کی ترجمان مریم اورنگزیب نے وزیراعظم کے مشیر کے بی آرٹی میں غلطیاں تسلیم کرنے کے بیان پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ بی آرٹی میں غلطیاں تسلیم کرنے کے بجائے عمران صاحب اپنے وزیروں مشیروں سمیت استعفیٰ دیں۔
ترجمان ن لیگ مریم اورنگزیب کاکہناتھاکہ معیشت کا دیوالیہ نکال کر، روٹی ، روزگار ، کاروبار، اور صنعت بند ، غلطی ہو گئی کہہ کر بھاگ جائیں گے ، لیکن اب بھاگنے نہیں دیں گے۔ انہوں نے کہاکہ عمران صاحب کی نالائق اور نااہل حکومت نے پاکستان کو بدترین حالات کی دلدل میں دھکیل دیا ہے۔
انہوں نے کہاکہ عمران صاحب ملک کا بیڑہ غرق کرکے یہ ہی کہیں گے کہ غلطی ہوگئی، پہلی حکومت تھی ؟ ۔ انہوں نے کہاکہ عوام کے ایک سو پچیس ارب کے بدلے پشاور میٹرو کے کھڈے اور اب کہتے ہیں کہ غلطی ہوگئی؟غلطی نہیں، استعفی دیں اور حساب دیں؟ عمران صاحب پوری نالائق حکومت پر کیس بنایاجائے۔
انہوں نے کہاکہ عمران صاحب ایک سوپچیس ارب میں سکول اور اسپتال بن جاتے، غلطی ہوگئی کہنے سے معافی نہیں ملے گی ۔ انہوں نے کہاکہ شہبازشریف نے نوے ارب میں چار میٹروز بنائیں، عمران صاحب 125 ارب لگا کرآج کہتے ہیں غلطی ہوگئی؟۔
یہ بھی پڑھیں: حکومت دو سے تین ماہ میں مہنگائی، بیروزگاری پر کنٹرول کرلے گی، شیخ رشید کا دعویٰ