راشد سومرو کی دھاندلی کی صورت میں سندھ اسمبلی کے گھیراؤ کی دھمکی

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

جے یو آئی سندھ کے سیکرٹری جنرل علامہ راشد سومرو نے کہا ہے کہ اس  بار سندھ میں ہمارا مینڈیٹ چوری کرنے کی کوشش کی گئی تو جعلی وڈیرے یاد رکھیں دس لاکھ کارکنان کے ساتھ اسمبلی کا گھیراؤ کرکے اپنا مینڈیٹ واپس لیکر دکھائیں گے۔

پنوں عاقل سمیت اندرون سندھ مختلف شہروں میں کارنر میٹنگز سے خطاب کرتے ہوئے علامہ راشد سومرو نے کہا کہ اس بار سندھ میں اتحادیوں کے ساتھ انتخابات جیت کر حکومت بنائیں گے، عوام انتخابات میں کتاب کو ووٹ دیں، ظلم کا دور ختم کر دیں گے۔

انہوں نے کہا کہ پیپلزپارٹی ملکی تاریخ کے 75 سال میں 50 سال اقتدار میں رہی ہے، مگر کرپشن کے سوا اس نے کچھ نہیں کیا، سندھ کے حکمرانوں نے کرپشن کی حد کردی، یہ لوگ گٹر کے ڈھکن اور برسات متاثرین کے فنڈز تک ہڑپ کرگئے۔

ان کا کہنا تھا کہ اقتدار میں آکر سندھ میں امن و امان قائم کریں گے، جھوٹے مقدمات بنائے گئے تو تھانوں کا گھیراؤ کیا جائے گا، روٹی، کپڑا اور مکان کا نعرہ لگانے والوں نے عوام کے منہ سے نوالہ تک چھین لیا ہے۔

علامہ راشد سومرو کا کہنا تھا کہ ہمارے کسی غریب ووٹر کی طرف کسی طاقتور شخص نے انگلی بھی اٹھائی تو اس کا ہاتھ کاٹ دیں گے، ہاتھ اٹھایا تو بازو کاٹ دیں گے، انہوں نے کہا کہ اس بار ہم اپنے مینڈیٹ کا پوری طرح تحفظ کریں گے۔

ان کا کہنا تھا کہ جعلی وڈیرے یاد رکھیں، اس بار مینڈیٹ چرایا گیا تو دس لاکھ کارکنان کے ساتھ سندھ اسمبلی کا گھیراؤ کریں گے اور اپنا حق چھین کر لیں گے۔

Related Posts