راشد خان طالبان اقتدار کے بعد پہلی بار افغانستان پہنچ گئے، شاندار استقبال

مقبول خبریں

کالمز

"Conspiracies of the Elites Exposed!"
سرمایہ داروں کی خوشحالی، عوام کی غربت، پاکستان کی معیشت کا کھلا تضاد
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
پرتگال اور پاکستان کے درمیان 75 سالہ خوشگوار سفارتی تعلقات
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
دھوکا دہی کے بدلے امن انعام؟

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

فوٹو اے سی بی

افغانستان کرکٹ ٹیم کے مایہ ناز بالنگ آل راونڈر اور بین الاقوامی کرکٹ اسٹار راشد خان طالبان کے اقتدار میں آنے کے بعد پہلی بار اپنے وطن افغانستان پہنچ گئے۔

معروف افغان کرکٹ اسٹار راشد خان چار سال ملک سے باہر رہنے کے بعد اپنے وطن واپس پہنچے ہیں، جہاں ان کا بھرپور استقبال کیا گیا۔


کابل پہنچنے کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے راشد خان نے افغانستان واپسی میں تاخیر کی وجہ قومی ٹیم کی کرکٹ سرگرمیوں اور ملک سے باہر اپنے کلب کی مصروفیات بتائی۔
باختر ایجنسی کے مطابق راشد خان وطن واپس پہنچے تو کابل انٹرنیشنل ایئر پورٹ پر افغانستان کرکٹ بورڈ (اے سی بی) کے حکام، کرکٹ کے جونیئر کھلاڑیوں، ان کے مداحوں، شائقین کرکٹ اور افغان شہریوں کی بڑی تعداد نے ان کا پر تپاک استقبال کیا۔

کرکٹ بورڈ کے ہیڈ کوارٹر پہنچنے پر جونیئر کرکٹرز کی ٹولی نے راشد خان کو سلامی دی۔ بعد ازاں راشد خان نے بورڈ حکام سے ملاقات کی۔

Related Posts