چونیاں میں طالبِ علم سے زیادتی کی ویڈیو وائرل، 3 ملزمان پر مقدمہ درج، ایک گرفتار

مقبول خبریں

کالمز

Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
پرتگال اور پاکستان کے درمیان 75 سالہ خوشگوار سفارتی تعلقات
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
دھوکا دہی کے بدلے امن انعام؟
Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

کراچی سے بین الاقوامی دہشتگرد گروہ کے 3 ہائی پروفائل ٹارگٹ کلرز گرفتار
کراچی سے بین الاقوامی دہشتگرد گروہ کے 3 ہائی پروفائل ٹارگٹ کلرز گرفتار

صوبہ پنجاب کے ضلع قصور میں زیادتی کا ایک اور واقعہ پیش آگیا، چونیاں میں طالبِ علم سے زیادتی کی ویڈیو وائرل ہونے کے بعد 3 ملزمان کے ِخلاف مقدمہ درج کر لیا گیا جبکہ پولیس نے مرکزی ملزم کو حراست میں لے لیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق پنجاب پولیس نے طالبِ علم سے مبینہ جنسی زیادتی کی ویڈیو وائرل ہونے پر ایکشن لیتے ہوئے تھانہ الٰہ آباد میں 3 ملزمان کے خلاف مقدمے کے اندراج کے ساتھ ساتھ مرکزی ملزم کو دھر لیا۔

طالبِ علم کے ساتھ زیادتی کی ویڈیو وائرل ہونے پر سوشل میڈیا صارفین میں اشتعال پھیل گیا۔ عوام کے مطالبات پر پولیس نے زیادتی کیس کے مرکزی ملزم امجد کو گرفتار کر لیا جس کے 2 ساتھیوں کی تلاش جاری ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ 2 ملزمان کو گرفتار کرنے کیلئے چھاپہ مار کارروائیاں جاری ہیں۔ طالبِ علم کے لواحقین نے آئی جی پنجاب سے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے انصاف کی فراہمی کا مطالبہ کیا تھا جس پر کارروائی کی گئی۔ 

خیال رہے کہ اِس سے قبل راولپنڈی میں تھانہ پیرودھائی کے علاقے میں مدرسہ مہتمم کی 16 سالہ طالبہ سے مبینہ زبردستی و ہراسگی کے معاملہ پر متاثرہ طالبہ پولیس کے تفتیشی افسران کے رویہ کے خلاف پھٹ پڑیں۔

متاثرہ طالبہ کا کہنا تھا کہ آدھی رات کو تھانے بلا کر نازیبا سوالات کیے جاتے ہیں ، جبکہ ملزم فریق کے افراد گھر تک تعاقب کرتے ہیں۔ طالبہ نے اعلیٰ حکام سے انصاف و تحفظ فراہم کرنے کا مطالبہ کردیا۔

مزید پڑھیں: پولیس کے رویے سے تنگ طالبہ نے وزیراعظم سے تحفظ کی اپیل کردی

Related Posts