لاہور: لاہور کے علاقے شیرا کوٹ میں درندہ صفت شخص نے گونگی بہری 14 سالہ لڑکی کو مبینہ طور پر جنسی زیادتی کا نشانہ بناڈالا۔
پولیس کے مطابق ملزم تنویر نے مبینہ طور پر خالی مکان میں لے جاکر بچی کو جنسی زیادتی کا نشانہ بنایا جبکہ مقدمہ درج کروانے پر ورثاء کو سنگین نتائج کی دھمکیاں دی جارہی ہیں۔
پولیس کا کہنا ہے کہ متاثرہ لڑکی کا میڈیکل کرایا جارہا ہے۔ اس واقعے کا مقدمہ درج کرلیا گیا ہے تاہم پولیس ملزم گرفتار کرنے میں ناکام ہے۔
ابتدائی تفتیش کے مطابق محلے دار ملزم تنویر نے لڑکی کو مبینہ طور پر خالی مکان میں لے جاکر زیادتی کی۔
مسجد میں نماز کے بعد ایک شخص نے اپنا گلا کاٹ لیا