مظفر گڑھ، علی پور میں ملزم کی 4 سالہ یتیم بچی سے زیادتی، مقدمہ درج

مقبول خبریں

کالمز

"Conspiracies of the Elites Exposed!"
سرمایہ داروں کی خوشحالی، عوام کی غربت، پاکستان کی معیشت کا کھلا تضاد
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
پرتگال اور پاکستان کے درمیان 75 سالہ خوشگوار سفارتی تعلقات
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
دھوکا دہی کے بدلے امن انعام؟

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

مظفر گڑھ، علی پور میں ملزم کی 4 سالہ یتیم بچی سے زیادتی، مقدمہ درج
مظفر گڑھ، علی پور میں ملزم کی 4 سالہ یتیم بچی سے زیادتی، مقدمہ درج

مظفر گڑھ کی تحصیل علی پور میں ملزم نے 4 سالہ یتیم بچی سے مبینہ طور پر زیادتی کی جس کا مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔

تفصیلات کےمطابق علی پور کے علاقے ڈمر والا جنوبی میں ایک شخص نے 4 سالہ یتیم بچی پر مبینہ طور پر جنسی تشدد اور زیادتی کی۔ بچی اپنے گھر کے قریب واقع دادا کے گھر کھیلنے گئی ہوئی تھی۔

یہ بھی پڑھیں: قاری کی زیادتی سے طالبہ حاملہ ہوگئی، اسقاط حمل نے راز کھول دیا

دادا کے گھر ایک مہران نامی شخص نے 4 سالہ یتیم بچی کو زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔ تھانہ صدر علی پور میں واقعے کا مقدمہ درج کیا گیا۔ متاثرہ بچی ہسپتال منتقل کردی گئی جبکہ فرار ہونے والے ملزم کی تلاش جاری ہے۔ 

خیال رہے کہ اس سے قبل راولپنڈی کی تحصیل کلر سیداں میں 65 سالہ شخص ارشاد نے 15 سالہ بچی سے زبردستی جنسی زیادتی کر ڈالی، ملزم کا ساتھی محبوب دوران زیادتی ویڈیو بناتا رہا۔ پولیس نے دونوں ملزمان کو گرفتار کرلیا۔

بچی سے زیادتی کرنے والے ملزمان ویڈیو کی بنیاد پر بچی کو ہراسگی کا نشانہ بناتے رہے، اور ڈراتے رہے کہ اگر دوبارہ بلانے پر نہ آئی تو تمہاری ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل کردیں گے۔

مزید پڑھیں:  65 سالہ شخص کی 15 سالہ بچی سے جنسی زیادتی، ملزمان گرفتار

 

Related Posts