کراچی میں ریٹائرڈ پولیس افسر کی خاتون سے زیادتی کی کوشش، ہراسگی کا مقدمہ درج

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

کراچی میں ریٹائرڈ پولیس افسر کی خاتون سے زیادتی کی کوشش، ہراسگی کا مقدمہ درج
کراچی میں ریٹائرڈ پولیس افسر کی خاتون سے زیادتی کی کوشش، ہراسگی کا مقدمہ درج

کراچی میں ریٹائرڈ پولیس آفیسر نے خاتون کے ساتھ زیادتی کی کوشش کی جس پر پولیس نے ہراساں کرنے کا مقدمہ درج کر لیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق ملیر سٹی تھانے میں متاثرہ خاتون کی مدعیت میں درج مقدمے میں کہا گیا ہے کہ ریٹائرڈ پولیس آفیسر مفت خور ہے جس نے خاتون کو ہراساں کیا ہے۔ اردو نگر، ملیر کے قریب کیبن سے مفت میں سگریٹ اور پان لے جایا کرتا تھا۔

مقدمے کی مدعیہ اور متاثرہ خاتون کا مقدمے کے متن میں کہنا ہے کہ اگر پان اور سگریٹ کے پیسے مانگوں تو مجھے پولیس کے ذریعے گرفتار کرنے کی دھمکی دیتا ہے۔ علی عباس نامی ریٹائرڈ پولیس سے رقم کا تقاضہ کرنے پر وہ مشتعل ہوگیا۔

نائلہ پروین نامی مدعیہ کا کہنا ہے کہ علی عباس نے مجھے گالیاں اور دھمکیاں دینے کے ساتھ ساتھ دست و گریباں ہو کر میری عزت پر ہاتھ ڈالنے کی کوشش کی جو شور شرابہ کرنے پر چلا گیا۔ ریٹائرڈ پولیس آفیسر کے خلاف قانونی کارروائی کی جائے۔ 

یہ بھی پڑھیں: کراچی کے اسپتال غیر محفوظ، ماں کی گود سے 2ماہ کی بچی اغواء

Related Posts