پی ٹی آئی تقسیم ہونا شروع، راؤ یاسر کا پاکستان تحریک انصاف حقیقی کے قیام کا اعلان

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

ملتان: پاکستان تحریک انصاف تقسیم ہونا شروع ہوگئی، اس سلسلے میں پنجاب میں پی ٹی آئی حقیقی کے نام سے نیا گروپ سامنے آیا ہے۔

ملتان میں پی ٹی آئی کے مقامی رہنماؤں نے پریس کانفرنس کا انعقاد کیا، جس میں انہوں نے پی ٹی آئی حقیقی کے پلیٹ فارم سے سیاسی سرگرمیاں جاری رکھتے ہوئے 9 مئی کے واقعات کی مذمت کی اور ملوث افراد کو کڑی سزا دینے کا مطالبہ کیا۔

تحریک انصاف یوتھ ونگ ضلع ملتان کے سابق ضلعی صدر راؤ یاسر نے پی ٹی آئی حقیقی کے پلیٹ فارم سے منعقدہ پریس کانفرنس میں کہا کہ عمران خان نے نئے پاکستان کا خواب دکھایا، نیا تو نہ بنا، بچا کچھا پاکستان بھی عمران خان نے یوتھ کے ذریعے ختم کروانا چاہا۔

یہ بھی پڑھیں:

جو قومیں اپنے شہداء کو بھول جاتی ہیں اُن کا تاریخ میں نام لینے والا کوئی نہیں ہوتا، بلاول بھٹو

راؤ یاسر نے کہا کہ ہم یوم تکریم شہدا پر تحریک انصاف حقیقی کی بنیاد رکھ رہے ہیں، جو کارکنان بے گناہ قید ہیں ہم انہیں بازیاب کروائیں گے۔ اُن کا مزید کہنا تھا کہ بشریٰ بی بی کی کرپشن کا عمران خان کو سب نے بتایا مگر انہوں نے کسی کی نہیں سنی، بشریٰ بی بی کی کرپشن پر عمران خان نے آنکھیں بند کرلیں۔

Related Posts