کراچی کے مختلف علاقوں میں رینجرز کا سرچ آپریشن، گاڑیوں کی تلاشی

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

کراچی کے مختلف علاقوں میں رینجرز کا سرچ آپریشن، گاڑیوں کی تلاشی
کراچی کے مختلف علاقوں میں رینجرز کا سرچ آپریشن، گاڑیوں کی تلاشی

کراچی: شہر قائد کے مختلف علاقوں میں جرائم پیشہ عناصر کی سرکوبی کے لئے رینجرز کی جانب سے سرچ آپریشن اور گاڑیوں کی تلاشی کا عمل جاری ہے۔

تر جمان سندھ رینجرز کے مطابق لیاقت آبادٹاؤن، بلدیہ ٹاؤن، اورنگی ٹاؤن،کورنگی ٹاؤن، لانڈھی ٹاؤن، گلشن اقبال ٹاؤن، گلستان جو ہر، کلفٹن ٹاؤن، بن قاسم ٹاؤن، ملیر ٹاؤن، گڈاپ ٹاؤن، گلبرگ ٹاؤن، کیماڑی ٹاؤن، لیاری ٹاؤن، صدر ٹاؤن اور گردو نواع کے علاقوں سرچ آپریشن کیا جارہا ہے۔

آپریشن علاقے میں موجود کسی بھی جرائم پیشہ افراد کو پکڑنے کے لیے کیا جا رہا ہے۔جبکہ آپریشن میں رینجرز موٹر سائیکل اسکواڈ اور النساء فورس بھی حصہ لے رہی ہے۔

تر جمان سندھ رینجرز کا کہنا ہے کہ مشتبہ افراد کا بائیو میٹرک ویری فکیشن کے ذریعے کرمنل ریکارڈ چیک کیا جارہا ہے، جبکہ آپریشن میں داخلی و خارجی راستوں سے آنے جانے والے تمام افراد اور گاڑیوں کو بھی چیک کیا جا رہا ہے۔

مزید پڑھیں: پاک فوج کا شمالی وزیرستان میں آپریشن، دہشت گرد زاہد الدین ہلاک

Related Posts