رینجرز کی دہشت گردوں کیخلاف کارروائی، بھاری مقدار میں اسلحہ و گولہ بارود بر آمد

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

رینجرز کی دہشت گردوں کیخلاف کارروائی، بھاری مقدار میں اسلحہ و گولہ بارود بر آمد
رینجرز کی دہشت گردوں کیخلاف کارروائی، بھاری مقدار میں اسلحہ و گولہ بارود بر آمد

ڈیرہ غازی خان: پاکستان رینجرز (پنجاب) کی ڈیرہ غازی خان کے گردونواح میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کیا گیا، آپریشن کے دوران دہشت گردوں سے بھاری مقدار میں اسلحہ اور گولہ بارود برآمد کرلیا گیا۔

ترجمان پنجاب رینجرز کے مطابق ہتھیار صوبہ پنجاب میں تخریب کاری میں استعمال ہونے تھے،رینجرز کی جانب سے بروقت آپریشن کرکے دہشت گردوں کے مذموم مقاصد کو ناکام بنا دیا گیا۔

دوسری جانب پنجاب رینجرز صوبہ کے مختلف اضلاع میں دہشتگردوں اور ان کے سہولت کاروں اور قانون شکنوں کے خلاف آپریشن ردالفساد میں مصروف عمل ہے۔

ترجمان پنجاب رینجرز کے مطابق ڈائریکٹر جنرل پاکستان رینجرز (پنجاب) میجر جنرل عامر مجید نے حکومت پاکستان کی ہدایات کے مطابق آپریشن ردالفساد میں حصہ لینے والے جوانوں کے عزم و حوصلہ کو سراہا۔

مزید پڑھیں:اندھیر نگری، چوپٹ راج، بے گناہ نوجوان مبینہ پولیس مقابلے میں قتل

Related Posts