مسائل کے حل کو یقینی بنا کر عوام کو ریلیف فراہم کیا جائے، معید انور

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

مسائل کے حل کو یقینی بنا کر عوام کو ریلیف فراہم کیا جائے، معید انور
مسائل کے حل کو یقینی بنا کر عوام کو ریلیف فراہم کیا جائے، معید انور

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

کراچی: چیئرمین بلدیہ شرقی معید انور نے کہا ہے کہ ضلع شرقی میں موجود علاقوں کے انفراسٹرکچر کو بہتر بنانے کیلئے دستیاب وسائل میں رہتے ہوئے امور کی انجام دہی کو یقینی بنایا جا رہا ہے، ان کا کہنا تھا کہ لائینز ایریا کے عوام کے مسائل حل کرنے کو ہمیشہ ترجیحات میں رکھا ہے۔

چیئرمین بلدیہ شرقی نے کہا کہ مسائل کے حل کو یقینی بنا کر عوام کو ریلیف فراہم کیا جائے،ان خیالات کا اظہار انہوں نے سپریٹینڈنگ انجینئر بی اینڈ آر اظہر حسین شاہ، ایکسئین بی اینڈ آر سلمان میمن، ایکسئین ایم اینڈای امتیاز بھٹو ودیگر کے ہمراہ یوسی 9 کے دورے کے دوران کیا۔

اس موقع پر انہیں بتایا گیا کہ لائینز ایریا میں رات گئے روڈ کارپیٹنگ کا آغاز کر دیا جائے گا جبکہ گلیوں کی سی سی فلورنگ کے کام بھی سر انجام دئیے جائیں گے اس موقع پر عوام نے انہیں درپیش مسائل سے بھی آگاہ کیا۔

چیئرمین بلدیہ شرقی معید انور نے افسران کو ہدایت کی کہ فوری طور پر لائینز ایریا میں نالوں کی صفائی کو ممکن بنایا جائے جبکہ تجاوزات کے خاتمے کیلئے بھی اقدامات بروئے کار لائے جائیں۔

انہوں نے عوام کو یقین دہانی کرواء کہ جو مسائل ان کے دائرہ اختیار میں نہیں آتے ہیں ان کے حل کیلئے متعلقہ اداروں کے حکام سے رجوع کر کے مسائل کو حل کروانے کی بھرپور کوشش کی جائے گی اس موقع پر انکے ہمراہ اسسٹنٹانجینئرسلیم فاروقی سمیت دیگر افسران وبلدیاتی نمائندگان بھی موجود تھے۔

Related Posts