معروف اداکار رنبیر کپور نے اداکارہ راشمیکا مندانا کے بوائے فرینڈکے بارے میں اہم انکشاف کردیا۔
بالی و ڈ اسٹار رنبیر کپور اور راشمیکا مندانا اپنی نئی فلم ”انیمل“ کی تشہیری مہم میں مصروف ہیں جو یکم دسمبر کو پوری دنیا میں ریلیز ہوگی۔
بھارتی اداکار رنبیر کپور کی جانب سے راشمیکا مندانا اور وجے دیورا کوندا کے درمیان تعلقات کی تصدیق کردی گئی ہے۔
ایک انٹرویو کے دوران جب اداکارہ کو ”ارجن ریڈی“ اور ”انیمل“میں سے ایک پسندیدہ اداکار کو چننے کا کہا گیا تو رنبیر نے راشمیکا سے وجے اور خود میں سے بہتر اداکار کو چننے کا مشورہ دیا۔
اس موقع پر ڈائریکٹر سندیپ ریڈی وانگا نے وجے کو فون کرنے کی کوشش کی تو رنبیر نے کہا کہ راشمیکا کو فون ملانے دیں کیوں وجے راشمیکا کی کال ضرور اُٹھالیں گے۔
مداح نے سجل علی کو شادی کا مشورہ دے دیا، اداکارہ نے کیا کہا؟
رنبیر کپور نے مزید بتایا کہ راشمیکا سے سندیب وانگا کی پہلی ملاقات فلم ”ارجن ریڈی“ کی کامیابی کی خوشی میں پارٹی کے موقع پر وجے کے گھر میں ہوئی تھی۔