رنبیر بہت شرمیلا، فلرٹ سے گھبراتا ہے، فلمساز امتیار علی نے راز فاش کردیا

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

Ranbir Kapoor is a disaster at flirting: Filmmaker Imtiaz Ali spills the beans

ممبئی: معروف بھارتی فلمساز امتیاز علی کا کہنا ہے کہ انڈین فلم انڈسٹری کا راک اسٹاررنبیر کپور ایک بہت شرمیلا انسان ہے اور فلرٹ کرنے سے بہت گھبراتا ہے۔

امتیاز علی نے ایک انٹرویو کے دوران رنبیر کپور کے ساتھ فلموں راک اسٹار اور تماشا میں کام کرنے کے دوران ہونیوالے واقعات بتاتے ہوئے اداکار رنبیر کپور کو شرمیلاقراردیدیا۔

فلمساز نے انکشاف کیا کہ ایک بارایسا ہوا کہ رنبیر کو ایک لڑکی اچھی لگتی تھی اور جب میں نے رنبیر کو اس کے ساتھ بٹھانے کی کوشش کی تو مجھے احساس ہوا کہ رنبیربہت شرماتا ہے اور میں نے دیکھا کہ لڑکی کے ساتھ رنبیر بہت گھبرایا ہوا اور خاموش دکھائی دیا۔

ایک وقت تھا جب رنبیرکودہلی کی ایک لڑکی پسند آئی تھی،ہم شوٹنگ کر رہے تھے لہٰذا میں نے کہا کہ میں اس سے تمہیں متعارف کرانے جا رہا ہوں کیونکہ میں اسے جانتا ہوں لیکن وہ گھبرا گیا۔

مزید پڑھیں: ہالی وڈ اسٹار نتالی پورٹ نے رنبیر کپور کوآڑے ہاتھوں لے لیا

واضح رہے کہ رنبیر کپور اور عالیہ بھٹ کے معاشقے اور شادی کی قیاس آرائیاں کے بعد راک اسٹار نے کچھ مہینوں پہلے اس بات کی تصدیق کی کہ وہ جلد ہی عالیہ کیساتھ شادی کے بندھن میں بندھ جائیں گے۔

ایک انٹرویو میں رنبیر کپور نے اپنی ذاتی زندگی اور آنے والی شادی کے بارے میں کھل کر بتایا،اداکار نے انکشاف کیا کہ اگر وبائی صورتحال نہ ہوتی تو جوڑے نے پہلے ہی شادی کرلی ہوتی۔

Related Posts