عمران خان قوم کو تقسیم کرنے کی پوری کوشش کررہا ہے، رانا ثناء اللہ

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

پی ٹی آئی اب بتائے پیسہ کہاں چلا ہے، رانا ثناء اللہ
پی ٹی آئی اب بتائے پیسہ کہاں چلا ہے، رانا ثناء اللہ

اسلام آباد: وفاقی وزیرِداخلہ رانا ثناء اللہ نے کہا کہ عمران خان قوم کو تقسیم کرنے کی پوری کوشش کررہا ہے۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیرِداخلہ رانا ثناء اللہ نے عمران خان کے خطاب پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ پی ٹی آئی نے ملک گیر احتجاج کی کال دی تھی، جس پر ہماری پوری نظر تھی،عمران خان قوم کو تقسیم کرنے کی پوری کوشش کررہا ہے۔

اُن کا کہنا ہے کہ سابق وزیراعظم کا ایجنڈا صرف اپوزیشن کیخلاف جعلی مقدمات بنانا تھا۔

یہ بھی پڑھیں:

حکومت نے چینی درآمد کرنے کا فیصلہ واپس لے لیا

ن لیگی رہنما اور وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب نے بھی پاکستان تحریک انصاف کے احتجاج پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ لوگوں کو سڑکوں پر نکلنے کا اعلان کرکے انقلاب خان خود بنی گالہ میں چھپا بیٹھا ہے، منافق اور چور میں بنی گالہ سے نکلنے کی ہمت نہیں، 25 مئی کو خونی مارچ کا اعلان کر کے خود ہیلی کاپٹر میں معلق رہے۔

انہوں نے عمران خان کو سخت تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ ہیلی کاپٹر میں معلق انقلاب اب بنی گالہ میں دو جھنڈے لگا کر اسکرین پر بیٹھا ہے، مہنگائی، بے روزگاری اور معاشی تباہی مسلط کرنے والے انقلاب کی باہر نکلنے کی ہمت نہیں ہے۔

ن لیگی رہنما اور وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب نے کہا کہ آپ جانتے ہیں یہ سب آپ نے کیا؟اسی لئے آپ کا انقلاب ٹی وی اسکرین سے باہر نہیں آ رہا ہے، 25 مئی کا بھگوڑا اب ہوا میں معلق ہیلی کاپٹر اور ٹی وی اسکرین پر انقلاب لا سکتا ہے۔

Related Posts