صدر مملکت عمران خان سے دہشت گردی کرنے کا جواب لیں، وزیر داخلہ

مقبول خبریں

کالمز

Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ
zia-2-1
کیا ایرانی ایٹمی پلانٹس پر امریکی حملہ ڈراما ہے؟

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

صدر مملکت عمران خان سے دہشت گردی کرنے کا جواب لیں، وزیر داخلہ
صدر مملکت عمران خان سے دہشت گردی کرنے کا جواب لیں، وزیر داخلہ

اسلام آباد: وفاقی وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ خان نے کہا ہے کہ صدر مملکت اپنی اوقات اور آئینی دائرے میں رہیں، عمران خان سے دہشت گردی کرنے کا جواب لیں۔

وفاقی وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ نے صدر مملکت کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ عارف علوی عمران خان سے دہشت گردی کرنے کا جواب لیں، عمران خان کی کٹھ پتلی نہ بنیں۔

رانا ثناء اللہ نے کہا تھا کہ کیا اپوزیشن لیڈر کو سزائے موت کی چکی میں انسانی حقوق کے مطابق ڈالا تھا؟ سیاسی مخالفین کی بہنوں، بیٹیوں کو سزائے موت کی چکیوں میں انسانی حقوق کے مطابق ڈالا تھا؟ صحافیوں کی ہڈیاں پسلیاں توڑیں، اس وقت انسانی حقوق کہاں تھے؟۔

رانا ثنا اللہ نے کہا کہ پولیس کے سر کھولنے، پٹرول بم، گولیاں، غلیلیں انسانی حقوق کے مطابق چلائیں؟ عمران خان کو خط لکھیں کہ 190 ملین پاؤنڈ پاکستان کو واپس کرے۔

وفاقی وزیر داخلہ نے کہا کہ عمران خان کو خط لکھیں کہ وہ توشہ خانہ اور فارن فنڈنگ کا عدالت میں جواب دیں۔

مزید پڑھیں:عمران خان کی 5 مقدمات میں حفاظتی ضمانت میں 27 مارچ تک توسیع

رانا ثناء اللہ نے کہا کہ آئین اور قانون شکن آئینی عہدے پر مسلط ہے، کلمے پڑھتے ہوئے سیاسی مخالفین پہ 15 کلو ہیروئن ڈال دی تھی، اُس وقت انسانی حقوق کہاں تھے؟۔

Related Posts