اسلام آباد: وزیرِ داخلہ رانا ثناء اللہ نے کہا ہے کہ سینئر بیوروکریٹ اعظم خان کے گھر والے جانتے ہیں کہ وہ کہاں ہیں۔
تفصیلات کے مطابق نجی ٹی وی پروگرام میں گفتگو کے دوران وزیرِ داخلہ رانا ثناء اللہ نے کہا کہ سینئر بیوروکریٹ اعظم خان کے اہلِ خانہ ہی جانتے ہیں کہ وہ اس وقت کہاں ہوں گے۔ وہ جہاں ہیں، ان کے گھر والوں کو معلوم ہے۔
عام انتخابات 2022 کی حلقہ بندی پر ہوسکتے ہیں۔سعید غنی
گفتگو کے دوران وزیرِ داخلہ نے کہا کہ سینئر بیوروکریٹ اعظم خان کے گھر والے اس حوالے سے مکمل آگہی رکھتے ہیں اور محسوس ایسا ہوتا ہے کہ وہ جہاں بھی ہیں، آرام کر رہے ہیں۔
وفاقی وزیرِ داخلہ کا کہنا تھا کہ اعظم خان اگر لاپتہ ہو گئے ہیں تو ان کے اہلِ خانہ کو حکومت سے رابطہ کرنا چاہئے۔ ہم یقین دہانی کراتے ہیں کہ سینئر بیوروکریٹ کے اہلِ خانہ کے ساتھ مکمل تعاون ہوگا۔
خیال رہے کہ اس سے قبل عدالت نے وفاقی وزیرِ داخلہ رانا ثناء اللہ اور حکمراں سیاسی جماعت ن لیگ کی چیف آرگنائزر مریم نواز کے خلاف مقدمہ درج کرنے کی درخواست مسترد کردی۔
عدالت نے پی ٹی آئی کے چیئرمین عمران خان کو دھمکیاں دینے سے متعلق کیس میں مسلم لیگ (ن) کی سینئر نائب صدر مریم نواز اور وفاقی وزیر رانا ثناء اللہ کے خلاف مقدمہ درج کرنے کی درخواست گزشتہ ماہ خارج کردی تھی۔