وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ نے پی ٹی آئی کے ممکنہ احتجاج میں شریک ہونے والے مظاہرین پر شیلنگ اور ربڑ کی گولیاں برسانے کی وارننگ دے دی۔
وفاقی وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ نے پارلیمنٹ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان جیسے شخص سے بات چیت ممکن نہیں۔
انہوں نے پی ٹی آئی کے ممکنہ احتجاج سے متعلق بات کرتے ہوئے کہا کہ خان صاحب نے ابھی تیاری پکڑنی ہے ہم مکمل تیار ہیں۔
سندھ میں آٹے کی سرکاری قیمت 65 روپے فی کلو مقرر، نوٹیفکیشن جاری
رانا ثناء اللہ نے کہا کہ آنسو گیس کے شیل اور ربڑ کی گولیاں مظاہرین پر برسانے کے لئے جدید طریقہ اختیار جائے گا۔ ڈرون شیلنگ کے استعمال پر بھی غور کیا جائے گا۔
اُن کا کہنا تھا کہ مظاہرین اور دھرنے سے نمٹنے کے لیے صوبوں سے پولیس فورس مانگی ہے۔ اگر پولیس کی نفری بھجوانے سے انکار کیا گیا تو اُن کے خلاف آئین کے تحت کارروائی ہوگی۔
وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ نے ریڈزون بند کرنے سے متعلق سوال کے جواب میں کہا ہے کہ ریڈ زون کو احتیاط برتنے کے لئے سیل کیا ہے، ریڈ زون کو آج کھول رہے ہیں۔ جب خان صاحب آنے کا ارادہ ظاہر کریں گے تو دوبارہ سیل کریں گے۔