رانا ثناء اللہ کا وارنٹ گرفتاری کیخلاف عدالت سے رجوع، سماعت آج ہوگی

مقبول خبریں

کالمز

Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
پرتگال اور پاکستان کے درمیان 75 سالہ خوشگوار سفارتی تعلقات
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
دھوکا دہی کے بدلے امن انعام؟
Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

رانا ثناء اللہ
(فوٹو: آن لائن)

لاہور: وفاقی وزیرِ داخلہ رانا ثناء اللہ نے وارنٹ گرفتاری کے خلاف عدالتِ عالیہ سے رجوع کیا ہے، درخواست کی سماعت آج ہوگی۔

تفصیلات کے مطابق وزیرِ داخلہ رانا ثناء اللہ کی وارنٹ گرفتاری کے خلاف درخواست کی سماعت آج لاہور ہائیکورٹ میں ہوگی۔ جسٹس باقر علی نجفی کی سربراہی میں ہائیکورٹ کا 2 رکنی بینچ سماعت کرے گا۔

یہ بھی پڑھیں:

نظام عدل میں کسی لاڈلے کی کوئی گنجائش نہیں، رانا ثنا اللہ

قبل ازیں انسدادِ دہشت گردی عدالت نے تھانہ انڈسٹریل گجرات میں  وزیرِ داخلہ کے خلاف درج مقدمے میں رانا ثناء اللہ کے قابلِ ضمانت وارنٹ گرفتاری اور ملزم کو 7 مارچ کو گرفتار کرکے پیشی کا حکم جاری کیا۔

خیال رہے کہ اس سے قبل وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ نے کہا کہ نظام عدل میں سب برابر ہیں کسی لاڈلے کی کوئی گنجائش نہیں، جوڈیشل کمپلیکس میں توڑ پھوڑ کرنے پر مقدمہ درج کیا گیا۔

وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ نے ساہیوال میں گزشتہ ماہ میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ غنڈہ گردی کرنے والوں کو گرفتار کیا جائے گا۔ بینکنگ کورٹ میں 400 کے قریب ورکرز نما غنڈوں نے حملہ کیا۔

انہوں نے کہا  کہ پولیس اہلکاروں کی وردیاں پھاڑی گئیں، جوڈیشل کمپلیکس کے شیشوں کو توڑا گیا۔افسوس ہے، اتنی توڑ پھوڑ کے باوجود اس شخص کو ضمانت دے دی گئی۔

Related Posts