حکومت نے بے بنیاد مقدمات بنائے، مظالم پر خاموش نہیں رہیں گے۔رانا ثناء اللہ

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

حکومت نے بے بنیاد مقدمات بنائے، مظالم پر خاموش نہیں رہیں گے۔رانا ثناء اللہ
حکومت نے بے بنیاد مقدمات بنائے، مظالم پر خاموش نہیں رہیں گے۔رانا ثناء اللہ

لاہور: پاکستان مسلم لیگ (ن) کے سینئر رہنما اور سابق وزیرِ قانون پنجاب رانا ثناء اللہ نے کہا ہے کہ حکومت نے مجھ پر بے بنیاد مقدمات بنائے، اب ہم سرکاری مظالم پر خاموش نہیں رہیں گے۔

تفصیلات کے مطابق ن لیگ کے مرکزی رہنما رانا ثناء اللہ نے لاہور میں میڈیا نمائندگان سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ میرے خلاف بے بنیاد اور غیر قانونی مقدمات بنائے گئے، میرے تمام تر اثاثے اور خاندانی اکاؤنٹس بھی گزشتہ ڈیڑھ سال سے منجمد کردئیے گئے ہیں۔

گفتگو کے دوران ن لیگی رہنما رانا ثناء اللہ نے کہا کہ خود حکومت میں بد عنوان عناصر موجود ہیں جنہیں بے نقاب نہیں کیا جارہا۔ وزیرِ اعظم عمران خان کو صرف اپوزیشن کی ہی کرپشن نظر آتی ہے، حکومت اپنے گریبان میں کیوں نہیں جھانکتی؟

سابق وزیرِ قانون پنجاب رانا ثناء اللہ نے کہا کہ فیصل آباد میں غریب عوام کو بے روزگار کیا جارہا ہے جبکہ عوام سے کروڑوں کی لوٹ مار کی جارہی ہے۔ ہم ظلم کا مقابلہ کریں گے لیکن کسی کے سامنے سر نہیں جھکائیں گے۔

رانا ثناء اللہ نے کہا کہ حکومت کے پاس غیر قانونی اٖثاثے بنانے کے بے بنیاد اور بھونڈے الزامات کے سوا کچھ نہیں۔ مجھ پر مقدمہ بنے ہوئے 1 سال سے زائد عرصہ گزر چکا۔ حکومت اپوزیشن اور اداروں کے درمیان خود تصادم چاہتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ میرے اور میرے اہلِ خانہ کے شناختی کارڈز 2 سالوں سے بلاک ہیں۔ ہم سب محبِ وطن ہیں اور کوئی بھی کسی کے خلاف نہیں۔حکومت جواب دے کہ ہمارے ساتھ یہ ظلم اور ناانصافی کیوں روا رکھی جارہی ہے؟

یہ بھی پڑھیں:  منشیات برآمدگی کیس، رانا ثناء اللہ پر فردِ جرم مؤخر

Related Posts