نئے پاکستان کے فنکار اور ڈیم کے معمار کا گٹھ جوڑ سامنے آگیا۔رانا ثناء اللہ

مقبول خبریں

کالمز

"Conspiracies of the Elites Exposed!"
سرمایہ داروں کی خوشحالی، عوام کی غربت، پاکستان کی معیشت کا کھلا تضاد
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
پرتگال اور پاکستان کے درمیان 75 سالہ خوشگوار سفارتی تعلقات
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
دھوکا دہی کے بدلے امن انعام؟

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

رانا ثناء اللہ
(فوٹو: فائل)

اسلام آباد: وفاقی وزیرِ داخلہ رانا ثناء اللہ نے سابق چیف جسٹس آف پاکستان میاں ثاقب نثار کی چیئرمین پی ٹی آئی عمران خا ن سے ملاقات پر تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ نئے پاکستان کے فنکار اور ڈیم کے معمار کا گٹھ جوڑ سامنے آگیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق چیئرمین پی ٹی آئی اور سابق وزیر اعظم عمران خان سے سابق چیف جسٹس ثاقب نثار نے لاہور میں ملاقات کی تھی۔ وفاقی وزیرِ داخلہ رانا ثناء اللہ نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ پہنچی وہیں پہ خاک جہاں کا خمیر تھا۔ پانامہ اور اقامہ کے ڈرامے کے فنکار ایک جگہ اکٹھے ہوگئے ہیں۔ دونوں کے ڈرامے کا ڈراپ سین بھی ہوگیا۔

یہ بھی پڑھیں:

لاہور، سابق چیف جسٹس ثاقب نثار کی عمران خان سے ملاقات

وفاقی وزیرِ داخلہ نے کہا کہ امانت و صداقت کے سرٹیفکیٹ ایک دوسرے کو تقسیم کرنے والے ایک جگہ مل بیٹھے۔ نیا پاکستان کے فنکار اور ڈیم کے معماردونوں کا گٹھ جوڑ سامنے آیا۔ ایک توشہ خانہ کھا گیا تھا۔ دوسرا ڈیم کی رقم کا حساب دینے سے انکاری ہے۔سابق وزیر اعظم  نواز شریف کے خلاف سازش کے کرداروں کی حقیقت کھل کر سامنے آئی ہے۔ 

خیال رہے کہ اس سے قبل سابق وزیر اعظم اور چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے اپنی رہائش گاہ زمان پارک میں سابق چیف جسٹس آف پاکستان میاں ثاقب نثار سے ملاقات کی جس کے دوران ملک کی موجودہ سیاسی صورتحال اور مختلف قانونی امور پر تبادلۂ خیال کیا گیا۔ 

سابق چیف جسٹس ثاقب نثار کا میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا کہ عمران خان سے ان کی خواہش پر ملاقات کی جس کے دوران عدلیہ کی عزت پر تبادلۂ خیال ہوا۔ اعلیٰ عدلیہ کے تمام ججز کو ایماندار اور دیانتدار سمجھتے ہیں۔ 

Related Posts