شیخ رشید چلا ہوا کارتوس، حکومت کو گرفتاری کی ضرورت نہیں۔رانا ثناء اللہ

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

رانا ثناء اللہ
(فوٹو: پی آئی ڈی)

اسلام آباد: وفاقی وزیرِ داخلہ رانا ثناء اللہ نے سربراہ عوامی لیگ کی گرفتاری کی تردید کرتے ہوئے کہا ہے کہ شیخ رشید چلا ہوا کارتوس ہے، حکومت کو ان کی گرفتاری کی کوئی ضرورت نہیں۔

تفصیلات کے مطابق وزیرِ داخلہ رانا ثناء اللہ نے کہا کہ تحریکِ انصاف کی جس میٹنگ کی ہمارے پاس معلومات ہیں، اس میں شیخ رشید نہیں تھے۔ اگر ان کا کردار سامنے آیا تو سابق وفاقی وزیر کے خلاف ضرور کارروائی کریں گے۔

یہ بھی پڑھیں:

فیصلہ کر لیا اب لڑوں گا، یہ سیاست نہیں جہاد ہے، عمران خان

خیال رہے کہ اس سے قبل سابق وزیرِ داخلہ اور سربراہ عوامی لیگ شیخ رشید احمد نے کہا کہ میرے گھر پر پولیس کی 4 گاڑیاں اور اہلکار بھیجے گئے۔ بغیر وارنٹ میرے گھر آئے تو میں دفاع کا حق رکھتا ہوں۔

سابق وزیرِ داخلہ شیخ رشید احمد نے کہا کہ جیل میرا سسرال اور ہتھکڑی میرا زیور ہے۔ آدھی جوانی جیل میں کاٹ چکا ہوں۔ جیل پہلی بار نہیں جاؤں گا۔ حکومت کی عقل پر پردہ پڑ چکا ہے۔ میں نے کوئی منی لانڈرنگ نہیں کی۔

قبل ازیں پی ٹی آئی رہنما ڈاکٹر شہباز گل کو گرفتار کر لیا گیا۔ گزشتہ روز حکومت کی جانب سے گرفتاری کی تصدیق سے قبل ہی پی ٹی آئی رہنماؤں کی جانب سے شہباز گل اور ان کے ملازم پر تشدد کے دعوے سامنے آئے تھے۔ 

 

Related Posts