سڈنی: قومی کرکٹ خوش نصیبی سے آج ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے سیمی فائنل میں پہنچنے میں کامیاب ہوگئی، اسی خوشی میں چیئرمین پی سی بی رمیز راجہ اپنے ٹوئٹر پر قرآنی آیت شیئر کردی۔
چیئرمین پی سی بی کی جانب سے سورۃ انفال کی آیت نمبر 30شیئر کی گئی، جس کا ترجمہ ہے کہ ‘(اِدھر تو) وہ چال چل رہے تھے اور (اُدھر) اللہ چال چل رہا تھا، اور اللہ سب سے بہتر چال چلنے والا ہے’۔
— Ramiz Raja (@iramizraja) November 6, 2022
چیئرمین پی سی بی کی جانب سے یہ ٹوئٹ بغیر کسی کیپشن کے شیئر کی گئی، جبکہ ٹوئٹر پر کرکٹ شائقین کی بڑی تعداد نے رمیز راجہ کو قومی ٹیم کی اس کامیابی پر مبارکباد پیش کیں۔
واضح رہے کہ پاکستان کرکٹ ٹیم نے اتوار کے روز ایڈیلیڈ میں کھیلے جانے والے میچ میں بنگلادیش کو 5 وکٹوں سے ہرا کر سیمی فائنل میں اپنی جگہ بنالی تھی۔
مزید پڑھیں:بنگلہ دیش کو 5 وکٹس سے شکست، پاکستان سیمی فائنل میں پہنچ گیا
اس سے قبل نیدرلینڈز نے جنوبی افریقا کو 13 رنز سے اپ سیٹ شکست دی جس نے پاکستان کی سیمی فائنل میں پہنچنے کی راہ ہموار کی۔