ایشین کرکٹ کونسل کا اجلاس، رمیز راجہ شرکت کیلئے دبئی پہنچ گئے

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

ٹیم نے شاندار آغاز کیا، مگر سفر ابھی شروع ہوا ہے، چیئر مین پی سی بی
ٹیم نے شاندار آغاز کیا، مگر سفر ابھی شروع ہوا ہے، چیئر مین پی سی بی

دبئی:رواں ہفتے ایشین کرکٹ کونسل کے اجلاس میں شرکت کرنے کے لئے پاکستان کرکٹ بورڈ کے سربراہ رمیز راجا دبئی پہنچ گئے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ ایشین کرکٹ کونسل کے اجلاس میں ایشیا کپ کی میزبانی اور دوسرے امور پر مشاورت کی جائے گی، اس دورے میں چیئرمین پی سی بی کا رسمی طور پر آئی سی سی حکام سے بھی بات چیت کا بھی امکان ظاہر کیا گیا ہے۔

پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین رمیز راجہ یو اے ای کرکٹ بورڈ حکام اور سے بھی ملاقاتیں کرسکتے ہیں۔ واضح رہے کہ چیئرمین پی سی بی کی واپسی پندرہ اکتوبر کو متوقع ہے۔

مزید پڑھیں: بابر اعظم نے مستحق طلباء کے لیے وظیفہ پروگرام شروع کردیا

چیئرمین پی سی بی رمیز راجہ کا بورڈ کا چیئرمین بننے کے بعد یہ پہلا غیرملکی دورہ اور اجلاس ہے جس میں وہ پاکستان کی نمائندگی کریں گے۔رمیز راجہ نے گزشتہ ماہ چیئرمین پی سی بی کا عہدہ سنبھالا ہے۔

Related Posts