اقبال پارک پہنچو اور اپنی ریٹنگ دیکھو، ریمبو اور عائشہ اکرم کی آڈیو کال لیک

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

ریمبو اور ٹک ٹاکر عائشہ اکرم کی آڈیو کال منظر عام پر آگئی
ریمبو اور ٹک ٹاکر عائشہ اکرم کی آڈیو کال منظر عام پر آگئی

لاہور: گریٹر اقبال پارک میں عوام کے ہاتھوں عصمت دری کا نشانہ بننے والی ٹک ٹاکر عائشہ اکرم اور ریمبو کی ایک اور آڈیو ریکارڈنگ سامنے آگئی ہے۔

منظر عام پر آنے والی آڈیوریکارڈنگ میں ریمبو عائشہ کو بروقت پارک پہنچنے اور اس کی دی ہوئی فراک پہن کر آنے کی ہدایت کر رہا ہے۔آڈیو میں ریمبو نے عائشہ اکرم کوگریٹر اقبال پارک پہنچنے پر راضی کیا۔

ریمبو کاآڈیو ریکارڈنگ میں کہنا تھا کہ اقبال پارک پہنچ کر تم اپنی ریٹنگ دیکھنا، 4بجے تک پارک پہنچ جانا،ہمارے پاس قانونی سیکیورٹی موجودہے۔ریمبو نے کہا کہ جو فراک میں نے تمیں دی ہے وہ پہن کر جانا۔

جواب دیتے ہوئے ٹک ٹاکر عائشہ اکرام نے کہا کہ میں نے 14 اگست کے لیے الگ سوٹ نکالا ہے، میں نے بھی نیا سوٹ نکالا ہے،ریمبو نے جواب دیتے ہوئے کہا کہ تم بس اپنی ورتھ اور عوام کا پیار چیک کرنا جواب میں عائشہ اکرم نے کہا کہ تم نے پہلے میری جتنی عزت کرائی ہے مجھے اس کا معلوم ہے۔

واضح رہے کہ اس سے قبل لاہور کے گریٹر اقبال پارک میں خاتون ٹک ٹاکر عائشہ کے ساتھ دست درازی کیس میں ان کے ساتھی ریمبو کو حراست میں لے لیا ہے۔جس کے ریمبو کا حراست کے دوران ویڈیو بیان بھی سامنے آیا تھا۔

ڈپٹی انسپکٹر جنرل (ڈی آئی جی) انویسٹی گیشن شارق جمال کا کہنا ہے کہ عائشہ اکرم نے ریمبو سمیت 12 افراد کے خلاف تحریری بیان دیا تھا جس کے بعد عائشہ کے ساتھی ریمبو کوحراست میں لے لیا ہے۔

مزید پڑھیں: مینار پاکستان ہراسگی کیس، عائشہ اکرم اور ریمبو کی ایک اور آڈیو کال لیک

ڈی آئی جی کے مطابق عامر سہیل عرف ریمبو کے علاوہ دیگر 8 افراد کو بھی گرفتار کیا گیا ہے، خاتون نے واقعے کاذمے دار ریمبو اور اس کے ساتھیوں کو ٹھہرایا اور بیان میں 13 افراد کو نامزد کیا۔

Related Posts