میں بھی اقربا پروری کا شکار ہوئی، فلمیں چھین لی گئیں، راکول پریت سنگھ

مقبول خبریں

کالمز

"Conspiracies of the Elites Exposed!"
سرمایہ داروں کی خوشحالی، عوام کی غربت، پاکستان کی معیشت کا کھلا تضاد
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
پرتگال اور پاکستان کے درمیان 75 سالہ خوشگوار سفارتی تعلقات
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
دھوکا دہی کے بدلے امن انعام؟

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

راکول پریت سنگھ
(فوٹو: آن لائن)

بالی ووڈ اداکارہ راکول پریت سنگھ نے کہا ہے کہ میں بھی اقربا پروری کا شکار ہوئی اور مجھ سے بھی فلمیں چھینی گئیں، لیکن مجھے کسی سے کوئی شکوہ نہیں۔

تفصیلات کے مطابق حال ہی میں رنویر الہ آبادیا کو انٹرویو دیتے ہوئے اداکارہ راکول پریت سنگھ نے کہا کہ میں بھارتی فلم انڈسٹری میں اقربا پروری کا شکار ہوچکی ہوں۔ اقربا پروری کی وجہ سے مجھے کئی فلموں سے نکال دیاگیا۔

انٹرویو کے دوران اداکارہ راکول پریت سنگھ نے کہا کہ مجھے کسی سے کوئ گلہ یا شکوہ نہیں۔ اقربا پروری بھی بالی ووڈ انڈسٹری کا حصہ ہے، صرف فلموں کا نہیں۔  لیکن اگر مستقبل میں میرے بچوں کو مدد کی ضرورت پڑی تو ضرور کروں گی۔

بھارتی اداکارہ نے کہا کہ میں نہیں چاہوں گی کہ فلم انڈسٹری میں وہی جدوجہد میرے بچوں کو بھی کرنی پڑے جو میں نے کی۔ میں اقربا پروری کے بارے میں زیادہ سوچ بچار نہیں کرتی۔ جب فلمیں چھین لی جاتی ہیں تو سوچتی ہوں کہ شاید وہ میری قسمت میں نہیں تھیں۔

خیال رہے کہ اپنی پہلی فلم کی کامیابی کے بعد راکول پریت سنگھ کئی مزید فلموں میں بھی نظر آئیں لیکن ان کی زیادہ تر فلمیں فلاپ ثابت ہوئیں۔ پہلی فلم کے 4سال بعد سدھارتھ ملہوترا کے ساتھ ان کی فلم عیاری بھی باکس آفس پر فلاپ ثابت ہوئی تھی۔

Related Posts