یکم رجب المرجب26 فروری جبکہ شبِ معراج 22 مارچ کو ہوگی، رویت ہلال کمیٹی

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

moon sight
moon sight

کراچی: ماہِ رجب کا چاند نظر نہ آنے کے باعث مرکزی رویت ہلال کمیٹی کے چیئرمین مفتی منیب الرحمان کی جانب سے اعلان کیا گیا ہے یکم رجب المرجب بدھ 26 فروری اور شبِ معراج اتوار 22 مارچ کو ہوگی۔

مرکزی رویتِ ہلال کمیٹی پاکستان کا اجلاس مفتی منیب الرحمن کے زیرِ صدارت محکمہ موسمیات کے دفترمیں ہواجس میں مرکزی اور زونل رویتِ ہلال کمیٹیوں کے ارکان سمیت محکمہ موسمیات اور سپارکو کے ماہرین نے بھی شرکت کی۔

کمیٹی کو پاکستان کے کسی مقام سے چاند نظر آنے کی کوئی شہادت موصول نہیں ہوئی ، جس کے بعد اتفاقِ رائے سے فیصلہ کیا گیاکہ یکم رجب بدھ 26 فروری 2020 اور شبِ معراج 22 مارچ کو ہوگی۔

Related Posts