گیارہ سالہ بچی کے قاتلوں کو سزا دیں گے، راجا بشارت

مقبول خبریں

کالمز

zia-2
غزہ: امداد کی بحالی کے نام پر گھناؤنا منصوبہ!
zia
ٹرمپ کا خطرناک پروجیکٹ ایسٹر کیا ہے؟
zia
آخری وار شروع، فلسطینی اب کہاں جائیں گے؟

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

مہمند جرگہ کے وفد نے سابق وزیر قانون پنجاب سے ملاقات کی۔

لاہور میں گیارہ سالہ معصوم بچی ماریہ مہمند کا مبینہ جنسی زیادتی کے بعد قتل کے کیس میں راولپنڈی اسلام آباد مہمند جرگہ کے وفد نے سابق وزیر قانون پنجاب راجہ بشارت سے ملاقات کی اور بہیمانہ واقعے میں ملوث عناصر کو کیفر کردار تک پہنچانے کا مطالبہ کیا۔

مہمند جرگہ کے چیئرمین اجمل خان، صدر گل اکبر، جنرل سیکرٹری رحمان خان و دیگر راجا بشارت کے ساتھ ملاقات میں موجود تھے۔

یہ بھی پڑھیں:

چاند کی تسخیر کا مشن آرٹیمس 1دوسری بار ناکام، کیا انسان واقعی چاند پر قدم رکھ چکا ہے؟

اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے وفد نے کہا کہ معصوم بچی ماریہ مہمند کو جنسی زیادتی کے بعد قتل کیا گیا، بچی ماریہ کو لاہور کے مناواں تھانے کی حدود میں قتل کیا گیا۔

 وفد نے کہا کہ دس دن گزرنے کے باوجود ملزمان کا سراغ نہیں لگایا جا سکا جو انتہائی افسوسناک اور تشویشناک امر ہے۔

سابق وزیر قانون راجا بشارت نے مہمند جرگہ کو حکومتی سطح پر تحقیقات کی یقین دہانی کراتے ہوئے کہا کہ ملزمان کے خلاف سخت قانونی کارروائی کی جائے گی۔

راجا بشارت نے کہا کہ قوم کی بیٹی ماریہ مہمند کو انصاف دلائیں گے۔

Related Posts