کراچی: پاکستان تحریک انصاف کے رہنماء و رکن سندھ اسمبلی راجہ اظہر نے گزشتہ روز کورنگی کراسنگ پر خواتین کے ساتھ لوٹ مار و ڈکیتی کا واقعہ پیش آنے پر سخت برہمی کا اظہار کیا ہے۔
واقعے سے متعلق رکن سندھ اسمبلی نے ایس ایس پی ملیر سے رابطہ کیا اور صورتحال سے آگاہ کیا ،رکن سندھ اسمبلی راجہ اظہر نے کہا کہ شہر میں ڈبل سواری بند کردی گئی لیکن ڈاکو راج بند نہ ہوسکا ۔
شہر میں لاک ڈاؤن کا فائدہ جرائم پیشہ عناصر اٹھارہے ہیں ،شہر میں جگہ جگہ ناکے لگے ہیں ،ڈبل سواری پر پابندی کے باوجود بھی جرائم کے واقعات میں کمی نہیں آئی ۔
علاقہ تھانے،ڈی آئی جی،ایڈیشنل آئی جی و دیگر کو متعدد بار شکایات درج کرواچکے ہیں ،پولیس کی ناک کے نیچے عوام کے ساتھ لوٹ مار کی جارہی ہے مگر ان کے خلاف کوئی ایکشن نہیں لیا جارہا ۔
انہوں نے کہا کہ لاک ڈاؤن کے دوران کورنگی میں لوٹ مار کے واقعات منظر عام پر آئے ،قائدآباد لانڈھی میں بھی سُپر اسٹور کو لوٹنے کی کوشش کی گئی پولیس کی رٹ عوام کو تحفظ فراہم کرنے میں ناکام دکھائی دے رہی ہے۔
مزید پڑھیں:ڈبل سواری پر پابندی سخت، خواتین اور صحافیوں کیلئے استثنیٰ ختم