حکومت نے ذخیرہ اندوزی روکنے کیلئے آرڈیننس متعارف کرادیا ہے، فروغ نسیم

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

Govt introduces hoarding ordinance amidst spread of coronavirus: Farogh naseem

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

 اسلام آباد: وفاقی وزیر قانون و انصاف بیرسٹر فروغ نسیم کا کہنا ہے کہ حکومت نے کورونا وائرس سے بچاؤ کیلئے جاری لاک ڈاؤن کے دوران ضروری اشیاء کے ذخیرہ اندوزی کی روک تھام کے لئے ایک آرڈیننس متعارف کردایاہے۔

اتوار کے روز اسلام آباد میں ایک نیوز کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اس نئے آرڈیننس میں گندم ، چینی ، آٹا ، گھی ، سینیٹائزرز ، چہرے کے ماسک اور دیگر ضروری اشیاء کے ذخیرہ اندوزی پرتین سال قیدکی سزااور سامان ضبط کرنا شامل ہے۔

وفاقی وزیر نے کہا کہ چینی اور گندم اور ضروری اشیا کی اسمگلنگ کو روکنے کے لئے انسداد اسمگلنگ قانون بھی لایا جارہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ حکومت موجودہ صورتحال سے کسی کو فائدہ اٹھانے نہیں دے گی،فروغ نسیم نے کہا کہ صنعتوں سے متعلق ایک قانون بھی تیار کیا جارہا ہے۔

اس موقع پر پارلیمانی سیکریٹری برائے قانون و انصاف ملائیکہ بخاری نے کہا کہ یہ قوانین وزیر اعظم عمران خان کے وژن اور تحریک انصاف کے منشور کی تکمیل ہیں۔

مزید پڑھیں:موبی لنک نے وزیرِ اعظم عمران خان کے کورونا ریلیف فنڈ میں 5 کروڑ کا چیک دے دیا

انہوں نے کہا کہ ذخیرہ اندوزی اور انسداد اسمگلنگ قوانین عام لوگوں کی زندگی میں آسانی پیدا کریں گے۔

Related Posts