محکمۂ موسمیات کی عید پر ملک بھر میں بارش کی پیشگوئی

مقبول خبریں

کالمز

"Conspiracies of the Elites Exposed!"
سرمایہ داروں کی خوشحالی، عوام کی غربت، پاکستان کی معیشت کا کھلا تضاد
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
پرتگال اور پاکستان کے درمیان 75 سالہ خوشگوار سفارتی تعلقات
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
دھوکا دہی کے بدلے امن انعام؟

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

آج شام کو بارش
(فوٹو: فائل)

عید الفطر کے موقعے پر ملک بھر میں بارش ہوگی، محکمہ موسمیات نے مختلف شہروں بارشوں سے متعلق پیشگوئی کی ہے۔

نجی ٹی وی (آج نیوز) کی رپورٹ کے مطابق 10 سے 15 اپریل کے دوران خیبر پختونخواہ کے اضلاع چترال، دیر، سوات، ایبٹ آباد، مانسہرہ، ہریپور، کوہستان، شانگلہ، بونیر، اور مالاکنڈ میں تیز ہواؤں کے ساتھ تیز بارش کی پیشگوئی کی گئی ہے۔

رپورٹ کے مطابق وزیرستان، کوہاٹ، لکی مروت، بنوں، ڈیرہ اسماعیل خان، باجوڑ، مہمند، کرک، خیبر، پشاور، چارسدہ، نوشہرہ، صوابی، مردان اور کرم میں 12 سے 15 اپریل کے درمیان ژالہ باری بھی ہوسکتی ہے۔ گلگت بلتستان میں پہاڑوں پر برفباری ہوگی۔

اس کے علاوہ دیامر، استور، غذر، اسکردو، ہنزہ، گلگت، شگار، جبکہ کشمیر میں نیلم ویلی، مظفرآباد، راولکوٹ، پونچھ، باغ، حویلیاں، کوٹلی، بھمبھر، میرپور میں تیز ہواؤں کے ساتھ بارش متوقع ہے۔ پنجاب کے مختلف اضلاع میں بھی بارش ہوگی۔

محکمۂ موسمیات کے مطابق جہلم، منڈی بہاؤالدین، گجرات، گجرانوالہ، حافظ آباد، سیالکوٹ، ناروال، لاہور، قصور، اوکاڑا، فیصل آباد، ٹوبہ ٹیک سنگھ، جھنگ، خوشاب، سرگودھا، ڈیرہ غازی خان، میانوالی، راجنپور، بھکر، لیہ،  اور ملتان سمیت دیگر شہروں میں بارش ہوگی۔

پنجاب کے ضلع رحیم یار خان، صادق آباد، خانپور، بہالپور اور بہاولنگر میں 12 اپریل کی رات سے 15 اپریل تک بارش کا امان ظاہر کیا جا رہا ہے۔ جبکہ 13 سے 15 اپریل تک چند ایک مقام پر تیز ہواؤں اور ژالہ باری کا بھی امکان ہے۔

راولپنڈی اسلام آباد میں بھی بارش کی پیشگوئی کی گئی ہے۔ بلوچستان کے اضلاع ژوب، شیرانی، بارکھان، موسیٰ خیل، کوہلو، سبی، جھل مگسی، لورالائی، زیارت، کوئٹہ، چمن، پشین، قلعہ عبداللہ، قلعہ سیف اللہ اور قلات سمیت دیگر شہروں میں بارش ہوگی۔

بلوچستان کے شہروں بشمول گوادر اور کیچ میں 12 سے 14 اپریل کے دوران تیز ہواؤن کے ساتھ موسلادھار بارش کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔ سندھ کے اضلاع سکھر، جیکب آباد، کشمور، لاڑکانہ، دادو، قمبر شہداد کوٹ اور جامشورو میں بھی بارش ہویگ۔

سندھ کے اضلاع میں 13 سے 14 اپریل کے دوران بارش کا امکان ہے، جبکہ کراچی اور حیدر آباد میں بھی تیز بارش کا امکان ہے۔محکمہ موسمیات نے تیز بارشوں کے باعث سیلابی صورتحال کے باعث گلگلت بلتستان اور کشمیر کے لیے ایڈوائزری جاری کردی۔

Related Posts