سعودی محکمہ موسمیات کے قومی مرکز نے سعودی عرب کے مختلف علاقوں میں متوقع موسم کے بارے میں اپنی روزانہ کی رپورٹ جاری کی ہے۔
رپورٹ میں اشارہ کیا گیا ہے کہ الباحہ، جازان اور عسیر کے علاقوں، ساحلی علاقوں کے کچھ حصوں میں تیز ہواؤں اور ژالہ باری اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔
رپورٹ کے مطابق شام کے وقت درمیانے درجے سے شدید درجہ تک کی گرج چمک کے ساتھ طوفانی ہواؤں اور ژالہ باری کا امکان ہے۔ اسی کے باعث مکہ مکرمہ کے ساحلی علاقوں سمیت موسلا دھار بارش ہو سکتی ہے۔
ریاض، حائل، الجوف اور شمالی سرحدوں کے علاقوں میں بھی دھند پڑنے کی توقع ہے۔
رپورٹ کے مطا بق مکہ مکرمہ اور جدہ میں 29 ڈگری، مدینہ میں 26 ڈگری، ریاض میں 18 ڈگری، دمام میں 22 ڈگری، اور ابھا میں 19 ڈگری درجہ حرارت رہنے کی توقع ہے۔