کراچی کے مختلف علاقوں میں بارش اور ژالہ باری، ویڈیوز سامنے آگئیں

مقبول خبریں

کالمز

"Conspiracies of the Elites Exposed!"
سرمایہ داروں کی خوشحالی، عوام کی غربت، پاکستان کی معیشت کا کھلا تضاد
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
پرتگال اور پاکستان کے درمیان 75 سالہ خوشگوار سفارتی تعلقات
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
دھوکا دہی کے بدلے امن انعام؟

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

بارش اور ژالہ باری
(فوٹو: آج نیوز)

کراچی کے مختلف علاقوں میں آج بارش اور ژالہ باری ہوئی۔ ملیر کے مختلف علاقوں میں بادلوں نے ڈیرے ڈال لیے ، مختلف علاقوں سے بارش کی ویڈیوز بھی سامنے آگئی ہیں۔

دلچسپ طور پر اکتوبر جیسے خشک مہینے میں کراچی میں بارش کا سوچنا بھی حیرتناک سمجھا جاتا ہے۔ آج کراچی کیلئے غیر معمولی دن ثابت ہوا جب شہر کے شمالی اور مشرقی علاقوں سے خزاں کا طوفان گزرا جس سے کچھ علاقوں میں موسلا دھار بارش ہوئی۔

کراچی کے علاقوں ملیر کینٹ، اسکیم 33، سعدی ٹاؤن اور گلستانِ جوہر کے کچھ حصوں میں بارش اور تیز ہوائیں چلیں۔ ماہرین موسمیات کا ماننا ہے کہ مغربی ہواؤں کے سسٹم اور بحیرہ عرب میں ہوا کے کم دباؤ کے باعث کراچی کے علاقوں میں یہ موسمیاتی تبدیلی آئی۔

کراچی کے علاقے گلشنِ حدید اور اطراف میں بھی بارش ہوئی، شاہ فیصل میں بھی ہوائیں چلیں اور بارش ہوئی۔ گلستانِ جوہر کے بلاک 1 اور اطراف کے علاقوں میں ژالہ باری ہوئی۔ گلشنِ معمار، اسٹیل ٹاؤن اور پورٹ قاسم میں بھی تیز ہوائیں چلیں اور بارش ریکارڈ کی گئی۔

ماہرین موسمیات کا ماننا ہے کہ بادلوں کی تشکیل گرمی کے باعث ہوئی، آئندہ 30 منٹ تک کراچی کے دیگر علاقوں پر بھی بادل اپنا اثر ڈال سکتے ہیں۔ شہر کے شمال اور شمال مشرقی علاقوں میں بھی بارش ہوسکتی ہے۔

اِس حوالے سے کراچی ویدر اَپ ڈیٹس کا کہنا ہے کہ گلستانِ جوہر، بلاک 7 سے موسلا دھار بارش کے ساتھ ساتھ ژالہ باری کی حیران کن فوٹیج موصول ہوئی۔ سعدی ٹاؤن، ملیر کینٹ اور اسکیم 33 کے علاقوں سے بھی بارش کے علاوہ ژالہ باری کی اطلاعات ملیں۔

Related Posts