کراچی سمیت ملک کے متعدد شہروں میں بارش ہوگی۔ محکمۂ موسمیات کا اعلان

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

کراچی سمیت ملک کے متعدد شہروں میں بارش ہوگی۔ محکمۂ موسمیات کا اعلان
کراچی سمیت ملک کے متعدد شہروں میں بارش ہوگی۔ محکمۂ موسمیات کا اعلان

محکمہ موسمیات نے اعلان کیا ہے کہ شہرِ قائد سمیت ملک کے متعدد شہروں میں آج بارش کے واضح امکانات ہیں جبکہ بلوچستان کے شمالی اضلاع میں شدید بارش ہوگی۔

اعلان کے مطابق سندھ کے متعدد شہروں کے ساتھ ساتھ بلوچستان، خیبر پختونخواہ، اسلام آباد، پنجاب، گلگت بلتستان اور آزاد کشمیر میں اکثر مقامات پر بارش کی توقع ہے۔

پیش گوئی کے مطابق بالائی  سندھ میں چند مقامات پر بارش ہوگی جبکہ پہاڑی علاقوں میں برف باری کا امکان ہے۔ بلوچستان کے شمالی علاقوں میں تیز بارش کے ساتھ ساتھ برفباری کا بھی امکان ہے۔

بلوچستان کے شمالی اضلاع میں محکمۂ موسمیات کی پیشگوئی کے مطابق ندی نالے پانی سے بھر جائیں گے جس کے نتیجے میں طغیانی کا خدشہ ہے جبکہ بالائی سندھ کے اضلاع سکھر، لاڑکانہ، دادو اور روہڑی میں چند مقامات پر بارش ہوگی۔

گزشتہ 24 گھنٹوں کےدوران محکمۂ موسمیات کے مطابق پنجاب کے میدانی علاقوں میں چند مقامات پر دھند غالب رہی۔ کوئٹہ، دالبدین، نوکنڈی، خضدار اور ڈی آئی خان میں چند مقامات پر بارش ریکارڈ کی گئی۔

یاد رہے کہ اس سے قبل شہرِ قائد میں ہلکی پھلکی بارش اور بوندا باندی سے سردی کی شدت میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا جبکہ ملک کے میدانی شہروں میں آج بارش جبکہ بالائی علاقوں میں برفباری کی پیشگوئی  ہے۔ 

چار  روز قبل کراچی کے مختلف علاقوں بشمول ملیر، کورنگی، سائٹ، ہاکس بے اور اورنگی میں ہلکی پھلکی بوندا باندی ہوئی جس سے سردی کی شدت میں اضافہ ہوا جبکہ محکمہ موسمیات نے شہر میں مطلع جزوی طور پر ابر آلود رہنے کی پیش گوئی کی ہے۔

مزید پڑھیں: کراچی میں سردی کی شدت میں اضافہ ریکارڈ

Related Posts